Add parallel Print Page Options

جرم کی قربانی

“گناہ کی قربانی کے لئے یہ اصول ہے یہ بہت ہی مقدس ہے۔ کاہن کو جرم کی قربانی کو اس جگہ پر ذبح کرنا چاہئے جس پر وہ جلانے والی قربانیوں کو ذبح کرتا ہے۔ کاہن کو جرم کی قربانی کا خون قربان گاہ کے چاروں طرف چھڑکنا چاہئے۔

“کاہن کو گناہ کی قربانی کی تمام چربی چڑھانی چاہئے اسے چربی بھری دُم اندرونی حصّوں کو ڈھکنے والی چربی ، دونوں گردے اور اسکے چاروں طرف کی چربی ، پٹھے کی چربی اور کلیجے کی چربی قربانی کے لئے چڑھانی چاہئے۔ کاہن کو قربان گاہ پر ان تمام چیزوں کو جلانا چاہئے۔ یہ تحفہ ہے جو کہ خدا وند کو پیش کیا گیا۔ یہ جرم کی قربانی ہے۔

“ہر ایک مرد جو کاہن ہے جرم کی قربانی کھا سکتا ہے۔ یہ بہت ہی مقدس ہے اور اسے مقدس جگہ میں کھانا چاہئے۔ جرم کی قربانی گناہ کی قربانی کے برابر ہے۔ دُونوں قربانی کے لئے ایک ہی اُصول ہیں۔ وہ کاہن جو کفّارے کی قربانی چڑھا تا ہے اُس کو حاصل کرے گا۔ وہ کاہن جو اس جلانے کی قربانی کو پیش کرتا ہے چمڑا کو اس جلانے کی قربانی سے لے سکتا ہے۔ ہر ایک اناج کی قربانی چڑھانے والے کاہن کی ہوتی ہے چاہے وہ تنور میں پکایا گیا ہے۔ یا تلنے کی کڑھائی میں پکایا گیا ہو۔ 10 “اناج کی قربانی ہارون اور اسکے بیٹوں کی ہوگی۔ اس سے کو ئی فرق نہیں پڑیگا کہ وہ سوکھی ہے یا تیل میں ملی ہوئی ہے۔ ہارون کے بیٹے ( کاہن ) اس میں برابر کے حصّے دار ہونگے۔

ہمدردی کی قربانی

11 “یہ اصول ہیں جس کا خدا وند کو ہمدردی کے نذرانہ کے پیش کرتے وقت پالن کر نا چاہئے۔ 12 کوئی شخص معمول کے مطابق ہمد ردی کا نذرانہ اپنے احسان کو ظا ہر کر نے کے لئے پیش کر سکتا ہے۔ اس شخص کو تیل ملی ہوئی بے خمیری روٹی ، یا تیل لگی ہوئی بے خمیری روٹی یا تیل ملے ہوئے باریک آٹے سے بنے ہوئے کیک بھی لانا چاہئے۔ 13 تب اس شخص کو روزانہ کی خمیری روٹی کے ساتھ ہمدردی کا نذرانہ خدا وند کی عظمت کو ظا ہر کرنے کے لئے پیش کرنا چاہئے۔ 14 اُن روٹیوں میں سے ایک اُس کاہن کی ہوگی جو ہمدردی کی قربانی کے خون کو چھڑکتا ہے۔ 15 ہمدردی شکر گزاری کے نذرانہ کا گوشت پوری طرح سے اسی دن جس دن اسے پیش کیا جائے کھالینا چاہئے۔ گوشت کو کبھی بھی دوسرے دن کے لئے نہیں رکھنا چاہئے۔

16 “کوئی شخص ہمدردی کانذرانہ ، خدا وند کے لئے خاص وعدہ یا رضاء کا نذرانہ لا سکتا ہے۔ اس لئے نذرانہ اسی دن جس دن کہ پیش کیا گیا ہے کھا لینا چاہئے۔ اگر کچھ گوشت بچ جاتا ہے تو اسے دوسرے دن کھایا جاسکتا ہے۔ 17 اگر کچھ گوشت تیسرے دن کے لئے بچ جائے تو اسے آ گ میں جلا دینا چاہئے 18 اگر کوئی آدمی ہمدردی کی قربانی کا کچھ گوشت تیسرے دن کھا تا ہے تو خدا وند اسے قبول نہیں کرے گا۔ یہ نذرانہ برباد و ناقابل قبول ہوگا۔ اور اگر کوئی شخص اسے کھا تا ہے تو وہ گناہ کے لئے جواب دہ ہوگا۔

19 “کسی بھی شخص کو ایسا گوشت نہیں کھانا چاہئے جسے کوئی نجس چیز چھو لے۔ ایسے گوشت کو آ گ میں جلادینا چاہئے۔ وہ تمام لوگ جو پاک ہیں ہمدردی کی قربانی کا گوشت کھا سکتے ہیں۔ 20 لیکن اگر کوئی آدمی ناپاک ہو اور وہ ہمدردی کی قربانی کا گوشت کھا ئے جو خدا وند کے لئے ہو تب اُس آدمی کو اُس کے لوگوں سے الگ کر دینا چاہئے۔

21 “اگر کو ئی شخص کوئی ایسی چیز چھو لے جو ناپاک ہے ، چاہے وہ جانور ہو یا انسانی ناپاکی ہو تو وہ شخص ناپاک ہو جاتا ہے۔ اور اگر وہ شخص ہمدردی کی قربانی سے کچھ گوشت کھا لے تو وہ شخص دوسرے لوگوں سے الگ ہو جائے گا۔”

22 خدا وند نے موسیٰ سے کہا : 23 “بنی اسرائیلیوں سے کہو ، تم لوگوں کو گا ئے ،بھیڑ یا بکری کی چربی نہیں کھانی چاہئے۔ 24 تم اُس جانور کی چربی کا استعمال کسی بھی چیز کے لئے کرسکتے ہو جو خود سے مر گیا ہو یا دُوسرے جانوروں نے اُسے پھاڑ دیا ہو لیکن تمہیں اسے کھانا نہیں چاہئے۔ 25 کوئی شخص جو اس جانور کی چربی کھا تا ہے جو خدا وند کو تحفے کے طور پر پیش کی گئی تھی تو اُس شخص کو اُس کے لوگوں سے الگ کر دیا جائے گا۔

26 “تم چاہے جہاں بھی رہو۔ تمہیں کسی پرندہ یا جانور کا خون کبھی نہیں کھانا چاہئے۔ 27 اگر کوئی شخص جو خون کھا تا ہے تو اسے لوگوں سے الگ کر دیا جائے گا۔ ”

لہرانے کی قربانی کے اصول

28 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، 29 “بنی اسرائیلیوں سے کہو اگر کوئی شخص خدا وند کے لئے ہمدردی کی قربانی لائے تو اُس شخص کو اُس قربانی کا ایک حصّہ خدا وند کو دینا چاہئے۔ 30 اُسے خدا وند کا تحفہ اپنے ہاتھ سے لانا چاہئے۔اسے سینہ کی چربی اور سینہ لانا چاہئے اس خدا وند کے سامنے لہرانے کے نذرانے کے طور پر اُٹھانا چاہئے۔ 31 اور کاہن کو چربی قربان گاہ پر جلانا چاہئے لیکن سِینہ ہارون اور اس کے بیٹوں کا ہوگا۔ 32 ہمدر دی کی قربانی سے داہنا ران کاہن کو دینا چاہئے۔ 33 داہنا ران ہارون کے بیٹے کا ہو گا۔ جو ہمدردی کی قربانی کی چربی اور خون چڑھا تا ہے۔ 34 میں ( خدا وند) لہرانے کی قربانی کا سینہ اور ہمدردی کی قربانی کی دائیں ران بنی اسرائیلیوں سے لے رہا ہوں اور میں اُن چیزوں کو کاہن ہارون اور اُس کے بیٹوں کو دے رہا ہوں۔ یہ انکا اسرائیل کے بچّوں کی طرف سے لگاتار حصّہ ہے۔ ”

35 خدا وند کے تحفوں میں سے ، یہ حصّہ ہارون اور اس کے بیٹوں کا ہوگا۔جب کبھی بھی وہ لوگ خدا وند کی خدمت کاہن کے طور پر انجام دیتے رہیں گے۔ 36 جس وقت خدا وند نے ان لوگوں کو کاہن منتخب کیا اُسی وقت انہوں نے بنی اسرائیلیوں کو وہ حصّہ ان لوگوں کو دینے کا حکم دیا۔ یہ قانون ہمیشہ چلتا رہے گا۔

37 یہ سب جلانے کی قربانی ، اناج کی قربانی ، گناہ کی قربانی ، جرم کی قربانی اور کاہنوں کا انتخاب اور ہمدردی کی قربانی کی ہدایت ہیں۔ 38 خدا وند نے یہ احکام سینائی کے پہاڑ پر موسیٰ کو دیئے۔ اس نے یہ احکام اُس دن دیئے جس دن اس نے بنی اسرائیلیوں کو صحرائے سینائی میں خدا وند کے لئے قربانی لانے کا حکم دیا تھا۔

The Guilt Offering

“‘These are the regulations for the guilt offering,(A) which is most holy: The guilt offering is to be slaughtered in the place where the burnt offering is slaughtered, and its blood is to be splashed against the sides of the altar. All its fat(B) shall be offered: the fat tail and the fat that covers the internal organs, both kidneys with the fat on them near the loins, and the long lobe of the liver, which is to be removed with the kidneys.(C) The priest shall burn them on the altar(D) as a food offering presented to the Lord. It is a guilt offering. Any male in a priest’s family may eat it,(E) but it must be eaten in the sanctuary area; it is most holy.(F)

“‘The same law applies to both the sin offering[a](G) and the guilt offering:(H) They belong to the priest(I) who makes atonement with them.(J) The priest who offers a burnt offering for anyone may keep its hide(K) for himself. Every grain offering baked in an oven(L) or cooked in a pan(M) or on a griddle(N) belongs to the priest who offers it, 10 and every grain offering, whether mixed with olive oil or dry, belongs equally to all the sons of Aaron.

The Fellowship Offering

11 “‘These are the regulations for the fellowship offering anyone may present to the Lord:

12 “‘If they offer it as an expression of thankfulness, then along with this thank offering(O) they are to offer thick loaves(P) made without yeast(Q) and with olive oil mixed in, thin loaves(R) made without yeast and brushed with oil,(S) and thick loaves of the finest flour well-kneaded and with oil mixed in. 13 Along with their fellowship offering of thanksgiving(T) they are to present an offering with thick loaves of bread made with yeast.(U) 14 They are to bring one of each kind as an offering, a contribution to the Lord; it belongs to the priest who splashes the blood of the fellowship offering against the altar. 15 The meat of their fellowship offering of thanksgiving must be eaten on the day it is offered; they must leave none of it till morning.(V)

16 “‘If, however, their offering is the result of a vow(W) or is a freewill offering,(X) the sacrifice shall be eaten on the day they offer it, but anything left over may be eaten on the next day.(Y) 17 Any meat of the sacrifice left over till the third day must be burned up.(Z) 18 If any meat of the fellowship offering(AA) is eaten on the third day, the one who offered it will not be accepted.(AB) It will not be reckoned(AC) to their credit, for it has become impure; the person who eats any of it will be held responsible.(AD)

19 “‘Meat that touches anything ceremonially unclean must not be eaten; it must be burned up. As for other meat, anyone ceremonially clean may eat it. 20 But if anyone who is unclean(AE) eats any meat of the fellowship offering belonging to the Lord, they must be cut off from their people.(AF) 21 Anyone who touches something unclean(AG)—whether human uncleanness or an unclean animal or any unclean creature that moves along the ground[b]—and then eats any of the meat of the fellowship offering belonging to the Lord must be cut off from their people.’”

Eating Fat and Blood Forbidden

22 The Lord said to Moses, 23 “Say to the Israelites: ‘Do not eat any of the fat of cattle, sheep or goats.(AH) 24 The fat of an animal found dead or torn by wild animals(AI) may be used for any other purpose, but you must not eat it. 25 Anyone who eats the fat of an animal from which a food offering may be[c] presented to the Lord must be cut off from their people. 26 And wherever you live, you must not eat the blood(AJ) of any bird or animal. 27 Anyone who eats blood(AK) must be cut off from their people.’”

The Priests’ Share

28 The Lord said to Moses, 29 “Say to the Israelites: ‘Anyone who brings a fellowship offering to the Lord is to bring part of it as their sacrifice to the Lord. 30 With their own hands they are to present the food offering to the Lord; they are to bring the fat, together with the breast, and wave the breast before the Lord as a wave offering.(AL) 31 The priest shall burn the fat on the altar,(AM) but the breast belongs to Aaron and his sons.(AN) 32 You are to give the right thigh of your fellowship offerings to the priest as a contribution.(AO) 33 The son of Aaron who offers the blood and the fat of the fellowship offering shall have the right thigh as his share. 34 From the fellowship offerings of the Israelites, I have taken the breast that is waved and the thigh(AP) that is presented and have given them to Aaron the priest and his sons(AQ) as their perpetual share from the Israelites.’”

35 This is the portion of the food offerings presented to the Lord that were allotted to Aaron and his sons on the day they were presented to serve the Lord as priests. 36 On the day they were anointed,(AR) the Lord commanded that the Israelites give this to them as their perpetual share for the generations to come.

37 These, then, are the regulations for the burnt offering,(AS) the grain offering,(AT) the sin offering, the guilt offering, the ordination offering(AU) and the fellowship offering, 38 which the Lord gave Moses(AV) at Mount Sinai(AW) in the Desert of Sinai on the day he commanded the Israelites to bring their offerings to the Lord.(AX)

Footnotes

  1. Leviticus 7:7 Or purification offering; also in verse 37
  2. Leviticus 7:21 A few Hebrew manuscripts, Samaritan Pentateuch, Syriac and Targum (see 5:2); most Hebrew manuscripts any unclean, detestable thing
  3. Leviticus 7:25 Or offering is