Add parallel Print Page Options

نئی پتھّر کی تختیاں

10 “اسوقت خدا وند نے مجھ سے کہا، ’تم پہلی تختیوں کی طرح پتھّر کاٹ کر دو تختیاں بناؤ تب تم میرے پاس پہاڑ پر آنا اپنے لئے لکڑی کا ایک صندوق بھی بنانا۔ میں ان پتھر کی تختیوں پر وہی الفاظ لکھوں گا جو ان پہلی تختیوں پر لکھا تھا جنہیں تونے توڑ دیا۔ تب تو ان تختیوں کو صندوق میں رکھنا۔‘

“اس لئے میں نے ببول کی لکڑی کا ایک صندوق بنایا۔ میں نے پتھّر کاٹ کر پہلے کی تختیوں کی طرح دو تختیاں بنائیں۔ پھر میں ان دو پتھر کی تختیوں کے ساتھ پہاڑ کے اوپر گیا۔ اور خدا وند نے وہی الفاظ کو لکھا جنہیں اس نے اسوقت لکھا تھا۔ وہ دس احکامات جسے اس نے پہاڑ پر آ گ میں سے تم کو دیا تھا جب تم پہاڑ کے پاس جمع تھے پھر خدا وند نے وہ پتھر کی تختیاں مجھے دیا۔ میں مُڑا اور پہاڑ کے نیچے آیا میں نے اپنے بنائے ہوئے صندوق میں تختیوں کو رکھا خدا وند نے مجھے اس میں رکھنے کو کہا اور تختیاں اب بھی اسی صندوق میں ہیں۔ ”

(بنی اسرا ئیلیوں نے یعقان کے لوگوں کے کنویں سے موسیرہ کا سفر کیا وہاں ہا رون کا انتقال ہوا اور دفنا یا گیا۔ ہا رون کے بیٹے الیعزر ہا رون کی جگہ پر کا ہن کے طور پر خدمت شروع کی۔ تب بنی اسرا ئیل موسیرہ سے جُد جودہ گئے اور وہ جُد جو دہ سے ندیوں کی سر زمین یوطبات کو گئے۔ اس وقت خداوند نے لا وی کے خاندانی گروہ کو اپنے خاص کام کے لئے دوسرے خاندانی گروہوں سے الگ کیا۔ انہیں خداوند کے معاہد ہ کے صندوق کو لے چلنے کا کام کرنا تھا۔ وہ لوگ خداوند کے سامنے خدمت کا کام بھی انجام دیا۔ اور خداوند کے نام پر وہ لوگوں کو دعا ئیں دینے کا کام بھی کر تے تھے۔ وہ آج بھی یہ خاص کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لا وی نسل کے لوگوں کو زمین کا کو ئی حصہ دوسرے خاندانی گروہ کی طرح نہیں ملا۔ کیو نکہ خداوند لا وی نسلوں کی میراث ہے جیسا کہ خود خداوند تمہا رے خدا نے ان لوگوں سے وعدہ کیا تھا۔)

10 “میں پہا ڑ پر پہلی دفعہ کی طرح چالیس دن اور چا لیس رات رکا رہا۔ خداوند نے اس وقت بھی میری باتیں سُنیں۔ خداوند نے تم لوگوں کو تباہ کر نے کا فیصلہ کیا۔ 11 خداوند نے مجھ سے کہا، ’جا ؤ اور لوگوں کو سفر پر لے جا ؤ وہ اس ملک میں جا ئیں گے اور اس میں رہیں گے۔جسے میں نے ان کے آ با ء و اجداد کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔‘

خداوند حقیقت میں کیا چا ہتا ہے

12 “اسرا ئیل کے لوگو! اب سُنو۔ خداوند تمہا را خدا چا ہتا ہے کہ تم ایسا کرو۔ خداوند کی عزت کرو اور وہ جو کچھ تم سے کہے کرو۔ خداوند اپنے خدا سے محبت کرو اور اُس کی خدمت دل اور روُح سے کرو۔ 13 آج میں جس خدا کے اُصولوں اور احکاما ت کو بتا رہا ہوں اس کی تعمیل کرو یہ حکم اور اصول تمہا ری اپنی بھلا ئی کیلئے ہے۔

14 “ہر ایک چیز خداوند تمہا رے خدا کی ہے۔ آسمان اور سب سے اونچا آسمان زمین اور اس کی ساری چیزیں خداوند تمہا رے خدا کی ہیں۔ 15 خداوند تمہا رے آبا ؤاجداد سے اتنی محبت کی کہ اس نے تم کو ، ان کی نسلوں کو اپنا لوگ بنا نے کے لئے چُن لیا۔ اس نے دوسری قوموں کے بجا ئے تم کو چُنا اور آج تک تم اس کے چنے ہو ئے لوگ ہو۔

اسرا ئیلیوں کو خداوندکو یاد رکھنا چا ہئے

16 “اب اور ضدّی مت بنو اور اپنے دِلو ں کا ختنہ کرو۔ [a] 17 کیوں کہ خداوند تمہا را خدا دیوتاؤں کا خدا اور خدا ؤں کا خدا ہے۔ وہ عظیم خدا ہے قوت وا لا اور مہیب ہے۔ اس کی نظر میں سب برا بر ہے اور وہ کبھی رشوت نہیں لیتا ہے۔ 18 وہ یتیم بچوں اور بیواؤں کی مدد کرتا ہے۔ وہ ہما رے ملک میں اجنبیوں سے بھی محبت کرتا ہے۔ وہ انہیں کھانا اور کپڑا دیتا ہے۔ 19 اس لئے تمہیں بھی ان اجنبیوں سے محبت کرنا چا ہئے کیوں ؟ کیوں کہ تم بھی مصر میں اجنبی تھے۔

20 “تمہیں خداوند اپنے خدا کی عزت کرنی چا ہئے اور صرف اسی کی عبادت کرنی چا ہئے۔ اسے کبھی نہ چھو ڑو جب تم وعدہ کرو تو صرف اس کے نام کو استعمال کرو۔ 21 وہی ایک ہے جس کی تمہیں تعریف کرنی چا ہئے۔ وہ تمہا را خداوندہے۔ اس نے تمہا رے لئے عجیب و غریب عظیم کام کئے ہیں۔ ان کا موں کو تم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ 22 جب تمہا رے آبا ؤ اجداد مصر گئے تھے تو انکی تعداد صرف ۷۰ تھی۔ اب خداوند تمہا رے خدا نے تمہا ری تعداد کو اتنا بڑھا یا جتنے آسمان میں تا رے ہیں۔

Footnotes

  1. استثناء 10:16 اپنے دلوں کا ختنہ کرو اپنے دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔

Tablets Like the First Ones

10 At that time the Lord said to me, “Chisel out two stone tablets(A) like the first ones and come up to me on the mountain. Also make a wooden ark.[a] I will write on the tablets the words that were on the first tablets, which you broke. Then you are to put them in the ark.”(B)

So I made the ark out of acacia wood(C) and chiseled(D) out two stone tablets like the first ones, and I went up on the mountain with the two tablets in my hands. The Lord wrote on these tablets what he had written before, the Ten Commandments(E) he had proclaimed(F) to you on the mountain, out of the fire, on the day of the assembly.(G) And the Lord gave them to me. Then I came back down the mountain(H) and put the tablets in the ark(I) I had made,(J) as the Lord commanded me, and they are there now.(K)

(The Israelites traveled from the wells of Bene Jaakan to Moserah.(L) There Aaron died(M) and was buried, and Eleazar(N) his son succeeded him as priest.(O) From there they traveled to Gudgodah and on to Jotbathah, a land with streams of water.(P) At that time the Lord set apart the tribe of Levi(Q) to carry the ark of the covenant(R) of the Lord, to stand before the Lord to minister(S) and to pronounce blessings(T) in his name, as they still do today.(U) That is why the Levites have no share or inheritance among their fellow Israelites; the Lord is their inheritance,(V) as the Lord your God told them.)

10 Now I had stayed on the mountain forty days and forty nights, as I did the first time, and the Lord listened to me at this time also. It was not his will to destroy you.(W) 11 “Go,” the Lord said to me, “and lead the people on their way, so that they may enter and possess the land I swore to their ancestors to give them.”

Fear the Lord

12 And now, Israel, what does the Lord your God ask of you(X) but to fear(Y) the Lord your God, to walk(Z) in obedience to him, to love him,(AA) to serve the Lord(AB) your God with all your heart(AC) and with all your soul,(AD) 13 and to observe the Lord’s commands(AE) and decrees that I am giving you today for your own good?(AF)

14 To the Lord your God belong the heavens,(AG) even the highest heavens,(AH) the earth and everything in it.(AI) 15 Yet the Lord set his affection on your ancestors and loved(AJ) them, and he chose you,(AK) their descendants, above all the nations—as it is today.(AL) 16 Circumcise(AM) your hearts,(AN) therefore, and do not be stiff-necked(AO) any longer. 17 For the Lord your God is God of gods(AP) and Lord of lords,(AQ) the great God, mighty and awesome,(AR) who shows no partiality(AS) and accepts no bribes.(AT) 18 He defends the cause of the fatherless and the widow,(AU) and loves the foreigner residing among you, giving them food and clothing.(AV) 19 And you are to love(AW) those who are foreigners,(AX) for you yourselves were foreigners in Egypt.(AY) 20 Fear the Lord your God and serve him.(AZ) Hold fast(BA) to him and take your oaths in his name.(BB) 21 He is the one you praise;(BC) he is your God, who performed for you those great(BD) and awesome wonders(BE) you saw with your own eyes. 22 Your ancestors who went down into Egypt were seventy in all,(BF) and now the Lord your God has made you as numerous as the stars in the sky.(BG)

Footnotes

  1. Deuteronomy 10:1 That is, a chest