Add parallel Print Page Options

14 عقلمند عورت اپنی عقل سے گھر کو سنوار تی ہے لیکن بے وقوف عورت بے وقوفی سے گھر کو تباہ کر تی ہے۔

جو شخص ایمانداری سے رہتا ہے وہ خداوند سے ڈر تا ہے ، لیکن جو شخص دھو کہ باز ہے اپنے آپ کو حقارت میں ڈالتا ہے۔

بے وقوف کی گھمنڈی باتیں اس کی مصیبتوں کا باعث ہے۔لیکن عقلمند شخص کی باتیں اسکی حفاطت کرتی ہیں۔

جہاں بیل نہ ہو وہ کھلیان خالی ہے لیکن اچھی فصل کے لئے بیلوں کی طاقت ضروری ہے۔

سچا گواہ کبھی جھو ٹ نہیں بولتا ہے۔لیکن ایک جھو ٹا گواہ صرف جھوٹ ہی بولتا ہے۔

مذاق اڑانے وا لا حکمت کی تلاش کر تا ہے لیکن وہ اسے کبھی نہیں پا تا ہے ، صاحب فہم کو یہ آسانی سے مل جا تی ہے۔

بے وقوفوں سے دور رہو اس سے تم کچھ بھی نہیں سیکھو گے۔

ایک ہو شیار آدمی کی عقلمندی غور کرتا ہے کہ وہ کیسے رہتا ہے۔ لیکن وہ بے وقوف کی بے وقوفی انہیں دوسروں کو دھو کہ دینے کا باعث بنتی ہے۔

ایک بے وقوف شخص اپنے کئے گئے گناہ کے کفار ہ ادا کرنے کے خیال پر ہنستا ہے۔ لیکن ایک ایماندار شخص معافی پانے کے لئے خواہشمند رہتا ہے۔

10 اگر کو ئی شخص رنجیدہ ہے تو کو ئی دوسرا اس کے غم میں شریک نہیں ہو سکتا ہے۔اسی طرح سے اگر کو ئی خوش ہو تا ہے تو صرف وہ اکیلے ہی خوشی محسوس کرتا ہے۔

11 بدکار شخص کا گھر تباہ ہو جا ئے گا۔لیکن نیک شخص کا گھر ہمیشہ ترقی کرے گا۔

12 ایک راستہ ایسا ہے جو شاید کہ سیدھا معلوم پڑتا ہے لیکن آ خر میں یہ موت کی طرف لے جا تا ہے۔

13 ہنستا ہوا دل بھی غمزدہ رہ سکتا ہے اور خوشی کا خاتمہ غم پر ہو تا ہے۔

14 بدکارو ں کو اپنے کئے ہو ئے عمل کے لئے پو را ادا کرنا ہو گا اور نیک لوگو ں کو ان کے اچھے اعمال کے لئے پو را صلہ دیا جا ئے گا۔

15 نادان جو کچھ سنتا ہے اس پر یقین کر تا ہے لیکن ایک ہو شیار شخص اپنے ہر قدم پر نظر رکھتا ہے۔

16 عقلمند آدمی مصیبت سے بچنے کے لئے ہو شیار ہے ، لیکن ایک بے وقوف لا پر واہ اور غیر محتاط رہتا ہے۔

17 جو لوگ بے صبر ہو تے ہیں اور غصہ کر تے ہیں وہ بے وقو فی کا کام کر تے ہیں۔ اور فریبی آدمی سے نفرت کی جا تی ہے۔

18 نادان کو صرف بے وقو فی کی میراث ملتی ہے۔ لیکن ہو شیار کے سر پر علم کا تاج رکھا جا تا ہے۔

19 برے لوگ اچھے لوگوں کے آگے سر جھکائیں گے اور شریر لوگ راستبازوں کے دروازوں پر سر جھکا ئیں گے۔

20 ایک غریب آدمی کو اسکا پڑو سی بھی نا پسند کرتا ہے ، لیکن ایک دولت مند شخص کے کئی دوست ہو تے ہیں۔

21 جو کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کو حقیر سمجھتا ہے وہ گناہ کر تا ہے ، لیکن جو شخص غریبوں پر رحم کر تا ہے وہ با فضل ہے۔

22 جو برائی کے منصوبہ باندھتا ہے وہ گمراہی کی طرف جاتا ہے لیکن وہ جو اچھا منصوبہ بنا تا ہے محبت اور بھرو سہ حاصل کرتا ہے۔

23 محنتی کو اسکی ضرورت کی چیز حاصل ہو تی ہے لیکن بغیر کام کئے صرف باتیں کر نے سے کچھ حاصل نہیں ہو تا ہے۔

24 عقلمند کا صلہ دولت ہے لیکن بے وقوفوں کو اسکی بے وقوفی کا بدلہ ملتا ہے۔

25 سچا گواہ دوسروں کی زندگی بچا تا ہے ، لیکن جھو ٹا گواہ لوگوں کو دھو کہ دیتا ہے۔

26 جو خدا وند سے ڈر تا ہے وہ ایسا ہے جیسے کہ وہ مستحکم قلعہ میں رہتا ہو۔ یہ اسکی اولاد کے لئے بھی محفوظ جگہ ہو گی۔

27 خدا وند کا خوف زندگی کا جھر نا ہے۔ وہ لوگوں کو موت کے پھندا سے بچا تا ہے۔

28 رعا یا کی کثرت میں بادشاہ کی عظمت ہے اور لوگو ں کی کمی سے حاکم کی تباہی ہے۔

29 صا بر شخص بہت سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔ اور جس کو غصہ جلد آئے وہ اپنی بے وقوفی ظا ہر کر تا ہے۔

30 صحت مند دماغ جسم کو طاقت پہنچا تا ہے لیکن حسد خود اپنے جسم کے لئے بیماری کا سبب بنتا ہے۔

31 ایک شخص جو غریبوں پر ظلم ڈھا تا ہے تو اس نے اپنے خالق کو رسوا کیا۔ لیکن جو کوئی بھی اسکی تعظیم کر تا ہے تو وہ غریبوں پر ہمدردی کر تا ہے۔

32 بد کار آدمی اپنی شرارت سے ہار جاتا ہے لیکن ایک نیک آدمی اپنی موت کے وقت بھی محفوظ رہتا ہے۔

33 عقلمندی عقلمند لوگوں کے ذہنوں میں بستی ہے، لیکن بے وقوف اسکے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہے۔

34 راستبازی قوم کو عظیم بنا تی ہے لیکن گناہ کسی بھی شخص کے لئے رسوائی ہے۔

35 بادشاہ چالاک خادم سے خوش ہو تے ہیں۔ لیکن وہ جو شرمندگی کا سبب بنتا ہے اس پر اسکا قہر ہو تا ہے۔