Add parallel Print Page Options

فوج کے گروہ

27 یہ اُن اسرائیلی لوگوں کی فہرست ہے جو بادشاہ کی فوج میں خدمت کر تے تھے۔ ہر ایک گروہ ہر سال ایک مہینے اپنے کام پر رہتا تھا۔اس میں خاندانوں کے کپتان ، جنرل اور پو لیس کے لوگ تھے جو بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ ہر فوجی گروہ میں ۲۴۰۰۰ آدمی تھے۔

زبدی ایل کا بیٹا یسو بعام پہلے مہینے کے لئے پہلے گروہ کا قائد تھا۔ اسکے گروہ میں ۴۰۰، ۲ آدمی تھے۔ یسو بعام فارس کی نسلوں میں سے ایک تھا اور وہ پہلے مہینے کے لئے فوجی افسروں کا قائد تھا۔

دو دائی کے دوسرے مہینے کے لئے فوجی گروہ کا قائد تھا۔ وہ اخوح سے تھے۔مکوت اس کے یونٹ میں سپہ سالار تھا، جسکی تعداد ۴۰۰,۲ تھی۔

تیسرا سپہ سالار بنا یا ہ تھا۔ بنایا ہ تیسرے مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ بنایاہ یہویدع کا بیٹا تھا۔ یہویدع کا ہن کا قائد تھا۔ بنایا ہ کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔ یہ وہی بنایاہ تھا جو تیس جانبازوں میں سے ایک تھا اور تیس کا نگراں کار تھا۔ اس کا بیٹا عمّیز باد اس کے یونٹ میں سپہ سالار تھا جنکی تعداد ۰۰۰, ۲۴ تھی۔

چو تھا سپہ سالا ر عساہیل تھا۔ عساہیل چوتھے مہینے کا سپہ سالا ر تھا۔ عسا ہیل یو آب کا بھا ئی تھا۔ بعد میں عساہیل کا بیٹا زبد یاہ اس کی جگہ سپہ سالا ر کے طور پر لیا۔ عساہیل کے گروہ میں ۰۰۰, ۲۴ آدمی تھے۔

پانچواں سپہ سالار شہوت تھا۔ وہ پانچویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ شہوت یزراحی کے خاندان سے تھا۔ اس کے گروہ میں ۰۰۰, ۲۴ آدمی تھے۔

چھٹا سپہ سالار عیرا تھا۔عیرا چھٹے مہینے کا سپہ سالار تھا۔ عیرا عقیس کا بیٹا تھا۔ عقیس تقوعی شہر کا تھا۔ عیرا کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

10 ساتواں سپہ سالار خلص تھا۔خلص ساتویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ وہ فلونی لوگوں میں سے تھا اور افرائیم کی نسل میں سے تھا۔ خلص کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

11 آٹھواں سپہ سالار سبکی تھا۔ سبکی آٹھویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ سبکی حوسہ کا تھا۔ سبکی زارح کے خاندان سے تھا۔ سبکی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

12 نواں سپہ سالار ابیعزر تھا۔ ابیعزر نویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ ابیعزر عنتوتی شہر کا تھا۔ ابیعزر بنیمین کے خاندانی گروہ کا تھا۔ ابیعزر کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

13 دسواں سپہ سالار مہرائی تھا۔ مہرائی دسویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ مہرائی نطوفات سے تھا۔ وہ زارح کے خاندان سے تھا۔ مہرائی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

14 گیارہواں سپہ سالار بنایاہ تھا۔ بنایاہ گیارہویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ بنایاہ فر عا تون سے تھا۔ بنایا ہ افرائیم کے خاندانی گروہ سے تھا۔ بنایاہ کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

15 بارہواں سپہ سا لار خلدی تھا۔ خلدی بارہویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ خلدی نطو فات سے تھا۔ خلدی عتنی ایل کے خاندان سے تھا خلدی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

خاندانی گروہوں کے قائدین

16 اسرائیل کے قبیلوں کے یہ قائدین تھے :

رُوبن: الیعزر ذکری کا بیٹا تھا۔

شمعون : معکہ کا بیٹا سفطیاہ تھا۔

17 لا وی : قمو ایل کا بیٹا حسبیاہ ، ہارون ، صدق،

18 یہودا ، الیہو : الیہو داؤد کے بھا ئیوں میں سے ایک تھا۔

اشکار : میکا ایل کا بیٹا عمری۔

19 زبولون : عبدیاہ کا بیٹا اسماعیاہ۔

نفتالی : عزری ایل کا بیٹا یریموت۔

20 افرائیم : عزاز یاہ کا بیٹا ہو سیع۔

منسّی کا آدھا قبیلہ : فدایاہ کا بیٹا یو ئیل۔

21 جلعاد میں منسّی کا آدھا قبیلہ : زکر یاہ کا بیٹا عیدو۔

بنیمین : ابنیر کا بیٹا یعسی ایل۔

22 دان : یروحام کا بیٹا عزرایل۔

یہ اِسرائیل کے قبیلوں کے قائدین تھے۔

داؤد کا اسرائیلیوں کو گننا

23 داؤد نے بنی اسرائیلیوں کو گننے کا فیصلہ کیا۔ اس نے بیس سال یا اس سے کم لوگوں کو نہیں گنا کیوں کہ خدا وند نے وعدہ کیا تھا کہ بنی اسرائیلیوں کی تعداد اتنی ہی ہوگی جتنے کہ آسمان میں تارے۔ 24 ضرویاہ کے بیٹے یوآب نے لوگوں کو گِننا شروع کیا لیکن وہ گنتی کو پورا نہیں کر سکے۔ کیوں کہ اسی وجہ سے خدا بنی اسرائیلیوں پر غصہ ہوا اور اس لئے لوگوں کی تعداد بادشاہ داؤد کی تاریخ کی کتاب میں درج نہیں کی گئی۔

بادشاہ کے منتظمین

25 یہ ان آدمیوں کی فہرست ہے جو بادشاہ کی جائیداد کے ذّمہ دار تھے :

عدی ایل کا بیٹا عز ماوت بادشاہ کے گودام کا نگراں کار تھا۔

عزویاہ کا بیٹا یہونتن ، بیرون شہر کے ، شہروں کے ، گاؤں کے اور قلعوں کے گوداموں کا نگراں کار تھا

26 کا لب کا بیٹا عزری کھیتوں میں کاشتکاری کرنے وا لا کسانوں کا نگراں کار تھا۔

27 رماتی سمعی انگور کے کھیتوں کا نگراں کار تھا۔

شفامی زبدی مئے فروخت کرنے والوں کے لئے انگوروں کا نگراں کار تھا۔

28 بعل حنان مغربی پہا ڑی ملک میں زیتون اور گولر کے درختوں کا نگراں کار تھا۔ بعل حنا جادری تھا۔

یوآس زیتون کے تیل کے گودام کا نگراں کار تھا۔

29 شارونی شطری شارون کے علا قہ میں چرنے والے جانوروں کا نگراں کار تھا۔

عدلی کا بیٹا سافط وادی میں مویشیوں کے جھنڈ کا نگراں کار تھا۔

30 اوبِل اونٹوں کا نگراں کار تھا۔ اوبل اسما عیلی تھا۔ یہدیا گدھوں کا نگراں کار تھا۔ یہدیا مرونی تھا۔

31 یازیز بھیڑوں کا نگراں کار تھا۔ یازیز ہاجری لوگوں میں سے تھا۔

یہ تمام آدمی بادشاہ داؤد کی جائیداد کے زیر نگراں تھے۔

32 داؤد کا چچا یونتن ایک دانشمند آدمی ، ایک شاہی صلاح کار اور ساتھ ہی ساتھ منسی بھی تھا۔ حکمونی کا بیٹا یحی ایل بادشاہ کے بیٹوں کی دیکھ بھال کر تا تھا۔ 33 اخیتفل بادشاہ کا مشیر تھا۔ حوسائی بادشاہ کا دوست تھا۔ حو سائی ارکی لوگوں میں سے تھا۔ 34 بعد میں یہو یدع اور ابی یاتر اخیتفل کے جانشین ہو ئے۔ یہو یدع بنایا ہ کا بیٹا تھا۔ یوآب بادشاہ کی فوج کا سپہ سالار تھا۔

Army Divisions

27 This is the list of the Israelites—heads of families, commanders of thousands and commanders of hundreds, and their officers, who served the king in all that concerned the army divisions that were on duty month by month throughout the year. Each division consisted of 24,000 men.

In charge of the first division, for the first month, was Jashobeam(A) son of Zabdiel. There were 24,000 men in his division. He was a descendant of Perez and chief of all the army officers for the first month.

In charge of the division for the second month was Dodai(B) the Ahohite; Mikloth was the leader of his division. There were 24,000 men in his division.

The third army commander, for the third month, was Benaiah(C) son of Jehoiada the priest. He was chief and there were 24,000 men in his division. This was the Benaiah who was a mighty warrior among the Thirty and was over the Thirty. His son Ammizabad was in charge of his division.

The fourth, for the fourth month, was Asahel(D) the brother of Joab; his son Zebadiah was his successor. There were 24,000 men in his division.

The fifth, for the fifth month, was the commander Shamhuth(E) the Izrahite. There were 24,000 men in his division.

The sixth, for the sixth month, was Ira(F) the son of Ikkesh the Tekoite. There were 24,000 men in his division.

10 The seventh, for the seventh month, was Helez(G) the Pelonite, an Ephraimite. There were 24,000 men in his division.

11 The eighth, for the eighth month, was Sibbekai(H) the Hushathite, a Zerahite. There were 24,000 men in his division.

12 The ninth, for the ninth month, was Abiezer(I) the Anathothite, a Benjamite. There were 24,000 men in his division.

13 The tenth, for the tenth month, was Maharai(J) the Netophathite, a Zerahite. There were 24,000 men in his division.

14 The eleventh, for the eleventh month, was Benaiah(K) the Pirathonite, an Ephraimite. There were 24,000 men in his division.

15 The twelfth, for the twelfth month, was Heldai(L) the Netophathite, from the family of Othniel.(M) There were 24,000 men in his division.

Leaders of the Tribes

16 The leaders of the tribes of Israel:

over the Reubenites: Eliezer son of Zikri;

over the Simeonites: Shephatiah son of Maakah;

17 over Levi: Hashabiah(N) son of Kemuel;

over Aaron: Zadok;(O)

18 over Judah: Elihu, a brother of David;

over Issachar: Omri son of Michael;

19 over Zebulun: Ishmaiah son of Obadiah;

over Naphtali: Jerimoth son of Azriel;

20 over the Ephraimites: Hoshea son of Azaziah;

over half the tribe of Manasseh: Joel son of Pedaiah;

21 over the half-tribe of Manasseh in Gilead: Iddo son of Zechariah;

over Benjamin: Jaasiel son of Abner;

22 over Dan: Azarel son of Jeroham.

These were the leaders of the tribes of Israel.

23 David did not take the number of the men twenty years old or less,(P) because the Lord had promised to make Israel as numerous as the stars(Q) in the sky. 24 Joab son of Zeruiah began to count the men but did not finish. God’s wrath came on Israel on account of this numbering,(R) and the number was not entered in the book[a] of the annals of King David.

The King’s Overseers

25 Azmaveth son of Adiel was in charge of the royal storehouses.

Jonathan son of Uzziah was in charge of the storehouses in the outlying districts, in the towns, the villages and the watchtowers.

26 Ezri son of Kelub was in charge of the workers who farmed the land.

27 Shimei the Ramathite was in charge of the vineyards.

Zabdi the Shiphmite was in charge of the produce of the vineyards for the wine vats.

28 Baal-Hanan the Gederite was in charge of the olive and sycamore-fig(S) trees in the western foothills.

Joash was in charge of the supplies of olive oil.

29 Shitrai the Sharonite was in charge of the herds grazing in Sharon.(T)

Shaphat son of Adlai was in charge of the herds in the valleys.

30 Obil the Ishmaelite was in charge of the camels.

Jehdeiah the Meronothite was in charge of the donkeys.

31 Jaziz the Hagrite(U) was in charge of the flocks.

All these were the officials in charge of King David’s property.

32 Jonathan, David’s uncle, was a counselor, a man of insight and a scribe. Jehiel son of Hakmoni took care of the king’s sons.

33 Ahithophel(V) was the king’s counselor.

Hushai(W) the Arkite was the king’s confidant. 34 Ahithophel was succeeded by Jehoiada son of Benaiah and by Abiathar.(X)

Joab(Y) was the commander of the royal army.

Footnotes

  1. 1 Chronicles 27:24 Septuagint; Hebrew number