Add parallel Print Page Options

سبت کے اصول

35 موسیٰ نے سبھی بنی اسرائیلیوں کو ایک ساتھ جمع کیا۔ موسیٰ نے ان سے کہا، “میں وہ باتیں بتاؤنگا جو خدا وند نے تم لوگوں کو کر نے کے لئے کہی ہیں۔

کام کرنے کے چھ دن ہیں لیکن ساتویں دن تم لوگوں کے لئے آرام کا خاص دن ہو گا۔ اس خاص دن کو آرام کر کے تم لوگ خدا وند کو تعظیم پیش کرو گے۔ کوئی اگر ساتویں دن کام کرے گا تو یقیناً اسے مار دیا جائے گا۔ سبت کے د ن تمہیں کسی جگہ پر آ گ تک نہیں جلانی چاہئے جہاں بھی تم رہتے ہو۔”

مُقدّس خیمہ کی چیزیں

موسیٰ نے سبھی بنی اسرائیلیوں سے کہا، “یہی ہے جو خدا وند نے حکم دیا ہے۔ خدا وند کے لئے خاص نذرانے جمع کرو۔ تمہیں اپنے دل میں طے کرنا چاہئے کہ تم کیا نذر پیش کرو گے اور پھر تم وہ نذر خدا وند کے پاس لاؤ۔ سونا چاندی اور کانسہ۔ نیلا بیگنی اور لا ل کپڑا ، پٹ سن کا عمدہ ریشہ ، بکری کے بال ، لال رنگ کی کھال ، عمدہ چمڑا اور ببول کی لکڑی۔ چراغوں کے لئے زیتون کا تیل ، مسح کر نے کے تیل کے لئے اور خوشبو کے بخور کے لئے مصالحے۔ سنگ سلیمانی اور دوسرے تراشے ہو ئے گو ہر ایفود اور عدل کے سینہ بند پر لگا ئے جا ئیں گے۔

10 تم سبھی ماہر کاریگروں کو چاہئے کہ خداوند نے جن چیزوں کا حکم دیا ہے اُنہیں بنا ئیں یہ وہ چیزیں ہیں جن کے لئے خداوند نے حکم دیا ہے۔ 11 مقدّس خیمہ اس کا بیرونی خیمہ اور اُس کے ڈھانکنے کا ڈھکن ، چھّلے،تختے ، پیٹیاں، ستون اور سہا رے ، 12 مقدّس صندوق اور اُ سکی لکڑیاں اور صندوق کا ڈھکن اور صندوق رکھے جانے کی جگہ کو ڈھکنے کے لئے پردہ ، 13 ‎میز اور اُس کے پا ئے ، میز پر رہنے وا لی سب چیزیں اور میز پر رکھی جانے وا لی خاص روٹی، 14 روشنی کے استعمال میں آنے وا لا شمعدان اور وہ تمام چیزیں جو شمعدان کے ساتھ ہو تی ہیں۔ شمعدان اور روشنی کے لئے تیل ، 15 بخو ر جلانے کے لئے قربان گا ہ اور اُس کی لکڑیاں، مسح کرنے کا تیل اور خوشبو کے بخور ، خیمہٴ اجتماع کے داخل ہو نے کے دروازہ کو ڈھکنے وا لا پر دہ۔ 16 جلا نے کی قربانی دینے کے لئے قربان گاہ اور اُس کی کانسہ کی جا لی ، لکڑیاں اور قربان گاہ پر استعمال میں آنے وا لی سب چیزیں کانسہ کی سلفچی اور اُ سکا اسٹینڈ، 17 آ نگن کے اطراف کے پر دے اور ان کے کھمبے اور اسٹینڈ اور آ نگن کے داخل دروازہ کو ڈھکنے وا لا پر دہ ، 18 آ نگن اور خیمہ کے سہا رے استعمال میں آنے وا لی کھونٹیاں اور کھو نٹیوں سے بند ھنے وا لی رسیاں، 19 اور خاص بُنے لباس جنہیں کا ہن مقدس جگہ میں پہنتے ہیں یہ خاص لباس کا ہن ہا رون اور اُ سکے بیٹوں کے پہننے کے لئے ہیں وہ ان لباسوں کو اُس وقت پہنیں گے جب وہ کا ہن کے طور پر خدمت کا کام کریں گے۔”

لوگوں کی عظیم قربانیاں

20 تب سبھی بنی اسرائیل موسیٰ سے دور چلے گئے۔ 21 سب لوگ جو نذر چڑھانا چا ہتے تھے آئے ا ور خداوند کے لئے نذر لا ئے۔ یہ نذر خیمٴہ اجتماع کو بنا نے ، خیمہ کی سب چیزیں اور خاص لباس بنا نے کے کام میں لا ئی گئیں۔ 22 سبھی مرد عورت جو کہ چڑھانا چا ہتے تھے ہر قسم کے اپنے سونے کے زیورات لا ئے وہ چمٹی کان کی با لیاں، انگوٹھیاں دوسرے گہنے لے کر آئے۔ انہوں نے اپنے سبھی سونے کے گہنے خداوند کو پیش کئے یہ خداوند کے لئے خاص نذر تھی۔

23 ہر شخص جس کے پا س پٹ سن کے عمدہ ریشے نیلا ، بیگنی اور لال کپڑا تھا وہ انہیں خداوند کے پاس لا یا۔ ہر وہ شخص جس کے پاس بکری کے بال ، لال رنگ سے رنگی بھیڑ کی کھا ل اور عمدہ چمڑا تھا ا ُسے وہ خداوند کے پاس لا یا۔ 24 ہر ایک آدمی جو چاندی، کانسہ چڑھانا چا ہتا تھا خداوند کے لئے نذر کی طرح اُ سکو لا یا ہر وہ شخص جس کے پاس ببول کی لکڑی تھی اسے تعمیر کے لئے لا یا۔ 25 ہر ایک بُنا ئی کے کام میں ما ہر عورتوں نے عمدہ ریشے اور نیلا ، بیگنی اور لال کپڑا بنا یا۔ 26 ان سب عورتوں نے جو ماہر تھیں اور ہا تھ بٹانا چاہتی تھیں انہوں نے بکری کے بالوں سے کپڑا بنا یا۔

27 قائدین لوگ سنگ سلیمانی اور دوسرے جواہرات لا ئے۔ ان پتھروں اور جوا ہرات کو کاہن کے ایفود اور عدل کے سینہ میں بند میں لگا ئے گئے۔ 28 لوگ مصالحے اور زیتون کا تیل بھی لا ئے یہ چیزیں خوشبو کے بخور مسح کر نے کا تیل چراغوں کے تیل کے لئے استعمال کی گئیں۔

29 اسرائیل کے لوگ ، سارے مرد اور عورت جن کے دل میں مدد کر نے کا خیال تھا خداوند کے لئے نذرانہ لا ئے یہ نذرانے دل سے دئیے گئے تھے کیوں کہ وہ ایسا کرنا چاہتے تھے۔ یہ نذرانے ان سب چیزوں کے بنا نے کے لئے استعمال میں آئے جنہیں خداوند نے موسیٰ اور لوگوں کو بنانے کا حکم دیا تھا۔

بضل ایل اور اہلیاب

30 تب موسیٰ نے بنی اسرائیلیوں سے کہا، “دیکھو خدا وند نے بضل ایل کو چُنا ہے جو اوری کا بیٹا اور یہوداہ کے خاندانی گروہ کا ہے۔ ( اوری حور کا بیٹا تھا )۔ 31 خدا وند نے بضل ایل کو خدا کی روح سے معمور کردیا۔ اُس نے بضل ایل کو خاص حکمت اور علم دیا تا کہ وہ ہر کام کرے۔ 32 وہ ڈیزائن کر سکتا ہے اور سونے چاندی اور کانسہ سے چیزیں بنا سکتا ہے۔ 33 وہ نگ اور سنگ سلیمانی کو کاٹ کر جوڑ سکتا ہے۔ بضل ایل لکڑی کا کام کر سکتا ہے اور سب قسم کی چیزیں بنا سکتا ہے۔ 34 خدا وند نے بضل ایل اور اہلیاب کو دوسرے لوگوں کو سکھا نے کی خاص تربیت دے رکھی ہے۔ ( اہلیاب دان کے خاندانی گروہ سے اخیسمک کا بیٹا تھا ) 35 خدا وند نے ان دونوں آدمیوں کو سبھی قسم کے کام کرنے کی خاص صلاحیت دی تھی۔ وہ بڑھئی اور لوہار کا کام کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ نیلے ، بیگنی اور لال کپڑے اور پٹ سن کے عمدہ ریشوں میں تصویریں کاڑھ کر اُنہیں سِی سکتے ہیں۔ اور وہ اُون سے بھی چیزوں کو بُن سکتے ہیں۔

Sabbath Regulations

35 Moses assembled the whole Israelite community and said to them, “These are the things the Lord has commanded(A) you to do: For six days, work is to be done, but the seventh day shall be your holy day, a day of sabbath(B) rest to the Lord. Whoever does any work on it is to be put to death.(C) Do not light a fire in any of your dwellings on the Sabbath day.(D)

Materials for the Tabernacle(E)(F)

Moses said to the whole Israelite community, “This is what the Lord has commanded: From what you have, take an offering for the Lord. Everyone who is willing is to bring to the Lord an offering of gold, silver and bronze; blue, purple and scarlet yarn and fine linen; goat hair; ram skins dyed red and another type of durable leather[a]; acacia wood; olive oil(G) for the light; spices for the anointing oil and for the fragrant incense; and onyx stones and other gems to be mounted on the ephod and breastpiece.

10 “All who are skilled among you are to come and make everything the Lord has commanded:(H) 11 the tabernacle(I) with its tent and its covering, clasps, frames, crossbars, posts and bases; 12 the ark(J) with its poles and the atonement cover and the curtain(K) that shields it; 13 the table(L) with its poles and all its articles and the bread of the Presence; 14 the lampstand(M) that is for light with its accessories, lamps and oil for the light; 15 the altar(N) of incense with its poles, the anointing oil(O) and the fragrant incense;(P) the curtain for the doorway at the entrance to the tabernacle;(Q) 16 the altar(R) of burnt offering with its bronze grating, its poles and all its utensils; the bronze basin(S) with its stand; 17 the curtains of the courtyard with its posts and bases, and the curtain for the entrance to the courtyard;(T) 18 the tent pegs(U) for the tabernacle and for the courtyard, and their ropes; 19 the woven garments worn for ministering in the sanctuary—both the sacred garments(V) for Aaron the priest and the garments for his sons when they serve as priests.”

20 Then the whole Israelite community withdrew from Moses’ presence, 21 and everyone who was willing and whose heart moved them came and brought an offering to the Lord for the work on the tent of meeting, for all its service, and for the sacred garments. 22 All who were willing, men and women alike, came and brought gold jewelry of all kinds: brooches, earrings, rings and ornaments. They all presented their gold as a wave offering to the Lord. 23 Everyone who had blue, purple or scarlet yarn(W) or fine linen, or goat hair, ram skins dyed red or the other durable leather brought them. 24 Those presenting an offering of silver or bronze brought it as an offering to the Lord, and everyone who had acacia wood for any part of the work brought it. 25 Every skilled woman(X) spun with her hands and brought what she had spun—blue, purple or scarlet yarn or fine linen. 26 And all the women who were willing and had the skill spun the goat hair. 27 The leaders(Y) brought onyx stones and other gems(Z) to be mounted on the ephod and breastpiece. 28 They also brought spices and olive oil for the light and for the anointing oil and for the fragrant incense.(AA) 29 All the Israelite men and women who were willing(AB) brought to the Lord freewill offerings(AC) for all the work the Lord through Moses had commanded them to do.

Bezalel and Oholiab(AD)

30 Then Moses said to the Israelites, “See, the Lord has chosen Bezalel son of Uri, the son of Hur, of the tribe of Judah, 31 and he has filled him with the Spirit of God, with wisdom, with understanding, with knowledge and with all kinds of skills(AE) 32 to make artistic designs for work in gold, silver and bronze, 33 to cut and set stones, to work in wood and to engage in all kinds of artistic crafts. 34 And he has given both him and Oholiab(AF) son of Ahisamak, of the tribe of Dan, the ability to teach(AG) others. 35 He has filled them with skill to do all kinds of work(AH) as engravers, designers, embroiderers in blue, purple and scarlet yarn and fine linen, and weavers—all of them skilled workers and designers.

Footnotes

  1. Exodus 35:7 Possibly the hides of large aquatic mammals; also in verse 23