Add parallel Print Page Options

موسیٰ کے لئے ثبوت

تب موسیٰ نے فرما یا، “لیکن بنی اسرائیلیوں کو مجھ پر بھروسہ نہیں ہو گا۔ جب میں ان سے کہوں گا کہ تُو نے مجھے بھیجا ہے۔ تو وہ کہیں گے ، خداوند نے تم سے باتیں نہیں کیں۔”

لیکن خداوند نے موسیٰ سے کہا، “تم نے اپنے ہا تھ میں کیا لے رکھا ہے ؟” موسیٰ نے جواب دیا، “یہ میری چروا ہی کی لا ٹھی ہے۔”

تب خداوندنے کہا، “اپنی لا ٹھی کو زمین پر پھینکو۔” اس لئے موسیٰ نے اپنی لا ٹھی کو زمین پر پھینکا۔ اور لا ٹھی ایک سانپ بن گئی موسیٰ اس سے دور بھا گ گیا۔ لیکن خداوندنے موسیٰ سے کہا، “آگے بڑھو اور سانپ کی دُم پکڑ لو۔”

اس لئے موسیٰ آگے بڑھا اور سانپ کی دُم پکڑ لیا جب موسیٰ نے ایسا کیا تو سانپ پھر لا ٹھی بن گیا۔ پھر خد ا نے کہا، “اپنی لا ٹھی کا اسی طرح استعمال کرو۔ اور لوگ یقین کریں گے کہ تم نے اپنے باپ دادا کے خداوند خدا ، ابراہیم کے خدا ، اسحاق کے خدا اور یعقوب کے خدا کو دیکھا ہے۔”

تب خداوند نے موسیٰ سے کہا، “میں تم کو دوسرا ثبوت دوں گا تم اپنے ہا تھ کو اپنے جبّہ کے اندر کرو۔”

اس لئے موسیٰ نے اپنے جبّہ کو کھو لا اور ہا تھ کو اندر کیا پھر موسیٰ نے اپنے ہاتھ کو جبّہ کے با ہر نکا لا اس میں جِلدی بیما ری ہو گئی تھی۔ یہ برف کی مانند سفید تھا۔ تب خداوند نے کہا، “اب تم اپنا ہا تھ پھر جبّہ کے اندر رکھو اس لئے موسیٰ نے پھر اپنا ہا تھ جبّہ کے اندر کیا۔” تب پھر موسیٰ نے ہا تھ با ہر نکا لا اور یہ پہلے جیسا ہو گیا۔

تب خداوند نے کہا، “اگر لوگ تمہا را یقین لا ٹھی کے معجزہ سے نہ کریں تب انہیں اس کو دکھا ؤ، یقیناً وہ لوگ اس دوسرے معجز ہ پر یقین کرینگے۔ اگر پھر بھی وہ تمہا رے ان دو چیزوں کے دیکھنے کے بعد یقین نہ کریں تب دریائے نیل سے تھو ڑا پا نی لینا پانی کو زمین پر گرانا شروع کرنا اور جیسے ہی یہ یہ زمین چھو ئے گا خون بن جا ئے گا۔”

10 لیکن موسیٰ نے خداوند سے کہا، “اے خداوندمیں تجھے سچ کہتا ہوں۔ میں اچھا مُقرّر نہیں ہوں اور نہ میں کبھی تھا۔ ابھی تجھ سے بات کر نے کے بعد بھی میں صاف صاف بول نہیں سکتا ہوں۔ اور تو جانتا ہے کہ میں رُک رُک کے بولتا ہوں اچھا الفاظ ادا نہیں کر سکتا ہوں۔

11 تب خداوند نے اُس سے کہا، “انسان کا مُنہ کس نے بنا یا ؟ اور ایک انسان کو گونگا اور بہرہ کون بنا تا ہے ؟ انسان کو کون دیکھنے وا لا اور اندھا بنا سکتا ہے ؟” وہ میں ہوں جو سبھی چیزوں کو کر سکتا ہوں۔ 12 اس لئے جا ؤ جب تم بولو گے تو میں تمہا رے ساتھ رہوں گا میں تمہیں بولنے کے لئے الفاظ دوں گا۔”

13 لیکن موسیٰ نے کہا، “میرے خداوند میں تجھ سے التجا کر تا ہوں کہ دوسرے آدمی کو بھیج مجھے نہ بھیج۔”

14 خداوند نے موسیٰ پر غصّہ کیا۔ خداوندنے کہا، “میں تم کو ایک آدمی تمہا ری مدد کے لئے دوں گا۔ میں تمہا رے بھا ئی ہا رون لا وی کا استعمال کروں گا۔ وہ ایک اچھا مُقرّر ہے۔ ہا رون تم سے ملنے آرہا ہے۔ وہ تم سے ملکر بہت خوش ہو گا۔ 15 وہ تمہا رے ساتھ فرعون کے پاس جا ئے گا میں تمہیں بتا ؤں گا کہ کیا کہنا ہے۔ تب تم ہا رون کو کہو گے اور ہا رون فرعون سے بات کر نے کے لئے صحیح الفا ظ چُنے گا۔ 16 ہا رون تمہا رے لئے لوگوں سے بھی بات کرے گا۔ تم ا س کے لئے خدا کی طرح ہو گے۔ اور وہ تمہا را مُقرّر ہو گا۔ 17 اپنی لا ٹھی لو اور اسی لا ٹھی سے معجزاتی نشانات دکھا ؤ۔”

موسیٰ کا مصر واپس ہو نا

18 تب موسیٰ اپنے سُسر یترو کے پاس وا پس ہوا۔ موسیٰ نے یترو سے کہا، “میں آپ سے التجا کر تا ہوں کہ مجھے مصر میں اپنے لوگوں کے پاس جا نے دو میں یہ دیکھنا چاہتا ہو ں کہ کیا وہ ابھی تک ز ندہ ہیں۔” یترو نے موسیٰ سے کہا، “تُم سلامتی کے ساتھ جا سکتے ہو”۔

19 اس وقت جب موسیٰ مدیان میں تھا۔ خداوند نے اُ س سے کہا، “اس وقت تمہا را مصر کو جا نا محفوظ ہے۔ جو آدمی تم کو ما رنا چاہتے تھے وہ مر چکے ہیں۔”

20 اس لئے موسیٰ اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں کو لیا اور انہیں گدھوں پر بٹھا دیا۔ تب موسیٰ نے ملک مصر وا پسی کا سفر کیا۔ موسیٰ نے خدا کی لا ٹھی کو اپنے ساتھ لی۔

21 جس وقت موسیٰ مصر کی واپسی کے سفر پر تھے تو خداوند نے اُن سے کہا، “جب تم مصر وا پس جا تے ہو تو ان تمام معجزوں کو اسے دکھانا جس کو دکھانے کی طاقت میں نے تمہیں دی ہے۔ لیکن فرعون کو میں بہت ضدّی بنا دوں گا وہ لوگوں کو جانے کی اجا زت نہیں دے گا۔” 22 تم فرعون سے کہنا : 23 خداوند کہتا ہے اسرائیل میرا پہلو ٹھا بیٹا ہے اور میں تم سے کہتا ہوں کہ میرے بیٹے کو جانے دو۔ اور میری عبادت کر نے دو۔ اگر تم میرے پہلو ٹھے بیٹے کو جانے سے منع کر تے ہو تو میں تمہا رے پہلو ٹھے بیٹے کو مار ڈا لوں گا۔”

موسیٰ کے بیٹے کا ختنہ

24 موسیٰ اپنا مصر کا سفر کر تے رہے۔ مسافروں کے لئے بنی ایک جگہ پر سونے کے لئے ٹھہرے۔ خداوند اس جگہ موسیٰ سے ملا اور اسے مار ڈالنے کی کوشش کی۔ [a] 25 لیکن صفورہ نے پتھروں کا ایک تیز چاقو لیا اور اپنے بیٹے کا ختنہ کیا۔ اس نے چمڑے کو لیا اور اُس کے پیر چھو ئے۔ تب اُس نے موسیٰ سے کہا، “تم میرے لئے اپنا خونی دولہا ہو۔” 26 صفورہ نے یہ اس لئے کہا کیونکہ اُسے اپنے بیٹے کا ختنہ کرنا پڑا تھا۔ اس لئے خدا نے موسیٰ کو نہیں ما را۔

خدا کے سامنے موسیٰ اور ہا رون

27 خداوند نے ہا رون سے بات کی، “ریگستان میں جا ؤ اور موسیٰ سے ملو۔” اس لئے ہا رون گیا اور خدا کے پہا ڑ پر موسیٰ سے ملا۔ جب ہارون نے موسیٰ کو دیکھا اُ س نے اُسے چوم لیا۔ 28 موسیٰ نے ہا رو ن کو خداوندکے ذریعے بھیجے جانے کا سبب بتایا اور موسیٰ نے ہا رو ن کو ان معجزوں اور ان نشانیوں کو بھی سمجھا یا جسے اسے ثبوت کے طور پر پیش کرنا تھا۔ موسیٰ نے ہارون کو وہ سب کچھ بتایا جو خداوند نے کہا تھا۔

29 اس طرح موسیٰ اور ہا رون گئے اور انہوں نے بنی اسرائیلیوں کے تمام بزرگوں کو جمع کیا۔ 30 تب ہا رون نے لوگوں سے بات کی اور اس نے وہ ساری باتیں بتا ئیں جو خداوند نے موسیٰ سے کہی تھیں۔ تب موسیٰ نے تمام ثبوت لوگوں کو دکھا ئے۔ 31 تب لوگوں نے یقین کیا کہ خدا نے موسیٰ کو بھیجا ہے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ خدا نے ان کی مصیبتوں کو دیکھا ہے اور ان لوگوں کی مدد کر نے کے لئے آیا ہے۔ اس لئے انہوں نے جھک کر سجدہ کیا اور خداوندکی عبادت کی۔

Footnotes

  1. خروج 4:24 مارڈالنے کی کوشش کییا ممکن اسکا ختنہ کرنے کی کوشش کرنا چاہا۔

Signs for Moses

Moses answered, “What if they do not believe me or listen(A) to me and say, ‘The Lord did not appear to you’?”

Then the Lord said to him, “What is that in your hand?”

“A staff,”(B) he replied.

The Lord said, “Throw it on the ground.”

Moses threw it on the ground and it became a snake,(C) and he ran from it. Then the Lord said to him, “Reach out your hand and take it by the tail.” So Moses reached out and took hold of the snake and it turned back into a staff in his hand. “This,” said the Lord, “is so that they may believe(D) that the Lord, the God of their fathers—the God of Abraham, the God of Isaac and the God of Jacob—has appeared to you.”

Then the Lord said, “Put your hand inside your cloak.” So Moses put his hand into his cloak, and when he took it out, the skin was leprous[a]—it had become as white as snow.(E)

“Now put it back into your cloak,” he said. So Moses put his hand back into his cloak, and when he took it out, it was restored,(F) like the rest of his flesh.

Then the Lord said, “If they do not believe(G) you or pay attention to the first sign,(H) they may believe the second. But if they do not believe these two signs or listen to you, take some water from the Nile and pour it on the dry ground. The water you take from the river will become blood(I) on the ground.”

10 Moses said to the Lord, “Pardon your servant, Lord. I have never been eloquent, neither in the past nor since you have spoken to your servant. I am slow of speech and tongue.”(J)

11 The Lord said to him, “Who gave human beings their mouths? Who makes them deaf or mute?(K) Who gives them sight or makes them blind?(L) Is it not I, the Lord? 12 Now go;(M) I will help you speak and will teach you what to say.”(N)

13 But Moses said, “Pardon your servant, Lord. Please send someone else.”(O)

14 Then the Lord’s anger burned(P) against Moses and he said, “What about your brother, Aaron the Levite? I know he can speak well. He is already on his way to meet(Q) you, and he will be glad to see you. 15 You shall speak to him and put words in his mouth;(R) I will help both of you speak and will teach you what to do. 16 He will speak to the people for you, and it will be as if he were your mouth(S) and as if you were God to him.(T) 17 But take this staff(U) in your hand(V) so you can perform the signs(W) with it.”

Moses Returns to Egypt

18 Then Moses went back to Jethro his father-in-law and said to him, “Let me return to my own people in Egypt to see if any of them are still alive.”

Jethro said, “Go, and I wish you well.”

19 Now the Lord had said to Moses in Midian, “Go back to Egypt, for all those who wanted to kill(X) you are dead.(Y) 20 So Moses took his wife and sons,(Z) put them on a donkey and started back to Egypt. And he took the staff(AA) of God in his hand.

21 The Lord said to Moses, “When you return to Egypt, see that you perform before Pharaoh all the wonders(AB) I have given you the power to do. But I will harden his heart(AC) so that he will not let the people go.(AD) 22 Then say to Pharaoh, ‘This is what the Lord says: Israel is my firstborn son,(AE) 23 and I told you, “Let my son go,(AF) so he may worship(AG) me.” But you refused to let him go; so I will kill your firstborn son.’”(AH)

24 At a lodging place on the way, the Lord met Moses[b] and was about to kill(AI) him. 25 But Zipporah(AJ) took a flint knife, cut off her son’s foreskin(AK) and touched Moses’ feet with it.[c] “Surely you are a bridegroom of blood to me,” she said. 26 So the Lord let him alone. (At that time she said “bridegroom of blood,” referring to circumcision.)

27 The Lord said to Aaron, “Go into the wilderness to meet Moses.” So he met Moses at the mountain(AL) of God and kissed(AM) him. 28 Then Moses told Aaron everything the Lord had sent him to say, and also about all the signs he had commanded him to perform.

29 Moses and Aaron brought together all the elders(AN) of the Israelites, 30 and Aaron told them everything the Lord had said to Moses. He also performed the signs(AO) before the people, 31 and they believed.(AP) And when they heard that the Lord was concerned(AQ) about them and had seen their misery,(AR) they bowed down and worshiped.(AS)

Footnotes

  1. Exodus 4:6 The Hebrew word for leprous was used for various diseases affecting the skin.
  2. Exodus 4:24 Hebrew him
  3. Exodus 4:25 The meaning of the Hebrew for this clause is uncertain.