Add parallel Print Page Options

سلیمان کا ہیکل کی تعمیر کرنا

سلیمان نے خداوند کی ہیکل یروشلم میں موریا پہاڑ پر بنانا شروع کیا۔ موریا پہاڑ وہ جگہ ہے جہاں خدا وند سلیمان کے باپ داؤد کے سامنے ظاہر ہوا تھا۔سلیمان نے اسی جگہ پر ہیکل بنا یا جسے داؤد تیار کر چکا تھا یہ جگہ ارنون یبوسی کی کھلیان کے بیچ میں تھی۔ سلیمان نے اسرائیل میں اپنی حکومت کے چوتھے سال کے دوسرے مہینے میں ہیکل بنانا شروع کیا۔

سلیمان نے خداوند کی ہیکل کی بُنیاد کی پیمائش کے لئے جس ناپ کا استعمال کیا وہ یہ ہے : بُنیاد ۶۰ کیو بٹ طویل اور ۲۰ کیو بٹ چوڑا۔سلیمان نے پُرانے کیوبٹ کے پیمائش کا ہی استعمال اس وقت کیا جب اس نے خدا کی ہیکل کو ناپا۔ گھر کے سامنے کا پیش دہلیز ۲۰ کیو بٹ طویل اور ۲۰ کیوبٹ اونچا تھا سلیمان نے پیش دہلیز کے اندرونی حصّے کو خالص سونے سے مڑھوا یا۔ سلیمان نے بڑے کمروں کی دیوار پر صنوبر کی لکڑی سے بنے چوکور تختے رکھے تب اس نے صنوبر کے تختوں کو خالص سونے سے مڑھا اور اس کو کھجور کے درخت کی تصویروں اور زنجیروں سے سجا یا۔ سلیمان نے ہیکل کی خوبصورتی کے لئے اس میں قیمتی پتھّر لگوائے۔سلیمان نے جس سونے کا استعمال کیا وہ پروائم [a] کا تھا۔ سلیمان نے ہیکل کی عمارت کے اندرونی حصّہ کو سونے سے مڑھا۔سلیمان نے چھت کی کڑیاں ، چو کھٹوں، دیواروں اور دروازوں پر سونا مڑھوا یا۔ سلیمان نے دیواروں پر کرو بی فرشتوں کی تصویر کھد وائی۔

تب سلیمان نے مقدس ترین جگہ بنوا ئی۔ مقدس جگہ کی لمبائی ۲۰ کیوبٹ اور چوڑا ئی ۲۰ کیوبٹ تھی۔ یہ چوڑا ئی ہیکل کی چوڑا ئی کے برا بر تھی۔ سلیمان مقدس ترین جگہ کی دیواروں پر سونا مڑھوا یا۔ سونے کا وزن تقریباً ۲۳ ٹن تھا۔ سونے کے کیلوں کا وزن ۴/ ۱۱ پاؤنڈ تھا۔ سلیمان نے اوپر کے کمروں کو سونے سے مڑھ دیا۔ 10 سلیما ن نے دوکروبی فرشتے مقدّس ترین جگہ پر رکھنے کے لئے بنا ئے۔کاریگروں نے کروبی فرشتوں کا مجسمہ بنایا اور انہیں سونے سے مڑھ دیا۔ 11 کروبی فرشتے کا ہر ایک پَر پانچ ہاتھ لمبا پَروں کی پو ری لمبا ئی بیس ہاتھ تھی۔ پہلے کروبی فرشتے کا ایک پَر کمرے کی ایک دیوار کو چھُوتا تھا دوسرا پَر دوسرے کروبی فرشتے کے پَر کو چھو تا تھا۔ 12 دوسرے کروبی فرشتے کا دوسرا پَر کمرے کے دوسری طرف کی دوسری دیوار کو چھوتا تھا۔ 13 کروبی فرشتے کے پَر بیس ہاتھ جگہ میں پھیلے ہو ئے تھے۔کروبی فرشتے اپنے پیرو ں پر اپنے چہرے کا رُخ مقدّس جگہ کی طرف کر کے کھڑے تھے۔

14 اس نے نیلے ، بینگنی ، لال اور قیمتی کپڑے اور قیمتی سوتی کپڑوں سے پردے بنوا ئے۔ پردوں پر کروبی فرشتوں کی تصویریں بنوا ئی گئیں۔ 15 سلیمان نے ہیکل کے سامنے دو ستون کھڑےکئے۔ستون ۳۵ ہا تھ اونچا تھا۔ ہر ایک ستون بالا ئی حصہ ۵کیوبٹ چوڑا تھا۔ 16 سلیمان نے زنجیروں کا ہار بنایا۔ا سنے زنجیروں کو ستون کے بالا ئی حصہ پر رکھا سلیمان نے ۱۰۰ انار بنوا ئے اور انہیں زنجیروں پر لٹکایا۔ 17 تب سلیمان نے ہیکل کے سامنے ستون کھڑا کیا۔ایک ستون داہنی جانب تھا دوسرا ستون بائیں جانب تھا۔سلیمان نے داہنی جانب کے ستون کا نام “ یا کین ” اور بائیں جانب کے ستون کا نام “ بوعز ” رکھا۔

Footnotes

  1. دوم تو اریخ 3:6 پروائم یہ وہ جگہ تھی جہاں سونا زیادہ تھا شاید یہ ملک اوفیر میں ہو۔