Add parallel Print Page Options

یسوع ہمارا اعلیٰ کا ہن ہے

یہاں ایک نکتہ کی بات ہے جو ہم کہہ رہے ہیں۔ ہمارا ایک ایسا اعلیٰ کاہن ہے جو آسمان میں خدا کے تخت کے داہنی جانب بیٹھے ہیں۔ ہما را اعلیٰ کاہن خدا کی خدمت مقدس اور سچی عبادت کی جگہ کرتا ہے اسے خداوند نے خود ہی بنا یا ہے آدمی نے نہیں۔

ہر اعلی ٰ کاہن تحفے اور قربانیاں پیش کر نے کے وا سطے مقرر ہو ئے ہیں۔ ہما رے اعلیٰ کاہن کو بھی چاہئے کہ کچھ بھی نذرا نہ پیش کرے۔ اگر وہ زمین پر ہو تے تو وہ نذرانہ پیش کرنے کے لئے کا ہن نہ ہو تے جیسا شریعت نے پہلے ہی کاہن کو اس کام کے لئے مقرر کردیا ہے۔ جو کا م یہ کا ہن کرتے ہیں بالکل ان چیزوں کی نقل ہے جو آسمان میں ہیں اس لئے خدا نے موسیٰ کو انتباہ کیا تھا جب وہ مقدس خیمہ قائم کر نے کیلئےتیار تھا تو اسے یہ ہدایت ہو ئی کہ دیکھ، “جونمو نہ تجھے پہا ڑ پر دکھا یا گیا تھا اسی کے مطا بق سب چیزیں بنا نا۔” [a] جو کام یسوع کو دیا گیا وہ ان دوسرے کا ہنوں کے کام سے بھی اعلیٰ تھا اس سے جو عہد نا مہ جس کے لئے یسوع ثا لث ہے وہ قدیم سے بر تر اور اچھی چیزوں کے وعدوں پر مشتمل ہے۔

اگر پہلے عہد نا مہ میں کچھ غلطی نہیں تھی تو پھر دوسرے عہد نامہ کو اس کی جگہ لینے کا سبب نہ تھا۔ لیکن خدا کچھ نقائص لوگوں میں پا کر یہ کہتا ہے:

“خدا وند کہتا ہے کہ وقت آرہا ہے،
    جب میں نیا عہدنامہ دوں گا جو بنی اسرائیلیوں اور یہوداہ کے لوگوں کے ساتھ ہو گا۔
اور یہ اسی عہدنامہ کی مانند نہ ہوگا جو میں نے ان کے باپ دادا کو دیا تھا
    وہ جو عہدنامہ میں نے اس دن دیاتھا جب انہیں ملک مصر سے نکالنے کے لئے ان کا ہاتھ تھا
وہ اپنے عہد نامہ کے مطا بق قائم نہیں تھے جو میں نے انہیں دیا تھا
    اور میں نے ان سے اپنا رخ پھیر لیا۔
10 پھر خدا وند فرما تا ہے کہ
    جو نیا عہد نامہ اسرائیل کے گھرانے سے مستقبل میں باندھوں گا
وہ یہ ہے کہ میں اپنے قانون کو ان کے ذہن میں ڈالوں گا۔
    اور ان کے دلوں پر لکھوں گا
اور میں ان کا خدا ہوں گا
    اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔
11 اور کو ئی بھی شخص اپنے ہم وطن اور اپنے بھا ئی کو یہ تعلیم نہ دے گا کہ تو ’خداو ندکو پہچان‘ کیوں کہ
ہر شخص چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے ہوں سب مجھے جان لیں گے۔

12 اس لئے کہ میں ان کی برا ئیوں کو معاف کروں گا
    اور ان کے گناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا” [b]

13 جب خدا نے اپنا نیا عہد نا مہ کہا تو پہلے عہدنا مہ کو پرانا ٹھہرا یا۔ اور کو ئی بھی چیز جو پرا نی اور بیکا ر ہو جائے تو وہ مٹنے کی قریب ہوتی ہے۔

Footnotes

  1. عبرانیوں 8:5 اِقتِباس خروج ۴۰:۲۵
  2. عبرانیوں 8:12 یرمیاہ ۳۱:۳۱۔۳۴