Add parallel Print Page Options

یسوع مسیح کا خادم پولس اور تیِمُتھیس یہ خط لکھ رہا ہے۔

خدا کے تمام مقدس لوگوں کے نام جو مسیح یسوع میں یقین رکھتے ہیں ،جو فلپّی میں اور تمام بزرگوں اور خاص مدد گاروں کے ساتھ رہتے ہیں۔

ہمارے باپ خدا اور خدا وند یسوع مسیح کا فضل اور سلامتی تم پر ہو۔

پو لُس کا دعا کر نا

میں جب بھی تمہیں یاد کر تا ہوں۔ اپنے خدا کا شکر بجا لاتا ہوں۔ میں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں تمہارے لئے خوشی سے دعا کر تا ہوں۔ جب میں نے لوگوں کو خوشخبری سنائی اس وقت تو نے میری مدد کی اسکے لئے میں خدا کا شکر ادا کر تا ہوں۔ تم جب سے ایمان لائے تب سے لیکر آج تک تم نے میری مدد کی۔ خدا نے تمہارے بیچ نیک سلوک شروع کیا اور وہ اس کام کو اس وقت مکمل کریگا جب کہ یسوع مسیح پھر آکر اسے پو را کریں گے اور مجھے اسکا یقین ہے۔

تم سب کے بارے میں میرے لئے اس طرح سوچنا صحیح ہے کیوں کہ تم میرے دل میں ہو اور میں تمہیں اپنے قریب محسوس کر تا ہوں تم سب میرے ساتھ خدا کے فضل میں شریک ہو تم فضل میں میرے ساتھ اس وقت بھی شریک تھے جب کہ میں قید میں تھا اور خوش خبری کے جواب دہ اور ثبوت میں تم میرے ساتھ ہو۔ خدا باپ جانتا ہے کہ میں تم کو دیکھنے کی کتنی خواہش رکھتا ہوں میں مسیح یسوع کی محبت سے تم سب کو محبت کر تا ہوں۔

میری یہ دعا تمہارے لئے ہے:

تمہاری محبت زیادہ سے زیادہ میرے لئے بڑھے گي: ہر چیز میں تمہارا علم اور سمجھ میرے لئے بڑھے : 10 تم اچھے اور برے میں تمیز کر سکو اور پھر اچھا ئی کو اختیار کرو، تا کہ تم مسیح کے آنے کے دن تک پاک اور بے عیب رہو۔ 11 اور تم بہت سارے اچھے کام یسوع مسیح کی مدد سے کرو تا کہ خدا کا جلال اور تعریف ملے۔

پو لُس کی تکالیف سے خدا وند کے کام میں مدد

12 بھائیو اور بہنو! میں تمہیں ان تکلیفوں کے متعلق بتانا چاہتا ہوں جو میرے ساتھ پیش آئیں جو خوش خبری پھیلا نے میں مدد گار ہو ئیں۔ 13 یہ بات صاف ہے کہ میں قید میں کیوں ہوں ؟کیوں کہ میں مسیح میں ایمان رکھتا ہوں اور شہنشاہ کے سا رے پہرے داراور دوسرے لوگ یہ جانتے ہیں۔ 14 میں قید میں ہوں لیکن ایمان والوں کی ہمت زیادہ بندھتی ہے وہ بغیر کسی خوف کے مسیح کے پیغام میں حصہ لیتے ہیں۔

15 کچھ لوگ مسیح کے لئے تبلیغ کر تے ہیں کیوں کہ وہ حسد اور جھگڑا کر تے ہیں ،جبکہ دوسرے لوگ نیک نیت سے مسیح کی منادی دیتے ہیں۔ 16 یہ لوگ منادی اس لئے دیتے ہیں کہ وہ یسوع مسیح سے محبت کر تے ہیں وہ جانتے ہیں کہ خدا نے خوش خبری کے کاموں کے جواب دہی کر نے کی ذمہ داری مجھے سونپ دی ہے۔ 17 لیکن وہ دوسرے لوگ جو مسیح کی تبلیغ کر تے ہیں وہ خود غرضی سے کر تے ہیں ان کا ارادہ ہی غلط ہے۔اور وہ مجھے قید میں بھی تکلیفیں دینے کا سبب بنیں گے۔ 18 اگر وہ مجھے تکلیفیں دیتے ہیں تو میں انکی پر واہ نہیں کر تا۔ اہم چیز یہ ہے کہ وہ لوگوں سے مسیح کے متعلق کہتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ لوگ مسیح کے متعلق کہیں۔ خواہ کسی سبب سے ہو یا سچائی سے ہو یا جھو ٹے بیانوں سے ہو وہ لوگوں کومسیح کے متعلق کہتے ہیں

اس طرح میری خوشی جاری رہے گی۔ 19 تمہاری دعاؤں کے ذریعہ سے اور یسوع مسیح کی روح کی مدد سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ آزادی کی راہ تک لیجائے گی۔ 20 یہ میری امید ہے اور یقین کامل ہے کہ میں اپنے کسی بھی تبلیغی مقصد میں ناکام نہیں ہونگا میں ہمیشہ کی طرح زمین پر مسیح کی عظمت کو بتاتا رہونگا۔ چاہے اس کے لئے مروں یا زندہ رہوں۔ 21 کیوں کہ زندہ رہنے کا مطلب ہے زندگی مسیح کے لئے ہے۔ اور اس میں موت بھی میرے لئے نفع دہ ہے۔ [a] 22 اگر جسمانی طور سے زندہ رہتا ہوں تب میں خدا وند کے لئے کام کر نے کے قابل ہوں لیکن میں کس چیز کو اپناؤں زندگی کو یا موت کو میں نہیں جانتا۔ 23 میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے میں اس زندگی کو چھوڑکر مسیح کے ساتھ ہو نا چاہتا ہوں اور یہی میرے لئے بہتر ہے۔ 24 لیکن تم لوگ یہاں جسمانی طور سے میری زیادہ ضرورت سمجھتے ہو۔ 25 میں جانتا ہوں کہ تمہیں میری مدد کی ضرورت ہے اس لئے میں تمہارے ساتھ ٹھہرونگا میں تمہاری مدد کروں گا تم اپنے ایمان اور خوشیوں میں آگے بڑھ سکو۔ 26 تم لوگ مسیح یسوع میں بہت خوش ہو گے جب دوبارہ میں تمہارے ساتھ ہوگا۔

27 لیکن اس بات کا یقین کر لو کہ تمہاری زندگی کے راستے مسیح کی خوشخبری کے مطابق عمدہ ہو نا چاہئے اگر میں تمہارے پاس آکر تم سے ملوں یا تم سے دور رہوں میں تمہارے متعلق اچھی باتیں سننا پسند کروں گا میں سننا چاہوں گا کہ تم متفقہ مقصد کے لئے مضبوط کھڑے ہو اور ہر ممکن کوششوں سے ایمان کو پھیلانے کے لئے کام کر تے ہو جو خوش خبری میں ہے۔ 28 اور تم کو کسی بھی حال میں نہیں ڈرنا چاہئے ان لوگوں سے جو تمہارے مخالف ہیں یہ تمام چیزیں اس با ت کا ثبوت ہیں خدا کی طرف سے کہ تمہاری نجات ہے اور ہلاکت ان کے انتظار میں ہے۔ 29 کیوں کے خدا نے تمہیں مسیح میں ایمان کی وجہ سے عزت دی اور صرف یہی نہیں بلکہ مسیح کے لئے تکلیفیں جھیلنے کے لئے بھی عزت دی۔ 30 جب میں تمہارے ساتھ تھا تو تم نے میری جد وجہد کو دیکھا اور اب تم سنتے ہو کہ میں نے جد وجہد کی ہے تم خود بھی اس قسم کی جد وجہد میں رہتے ہو۔

Footnotes

  1. فِلِپّیُوں 1:21 موت … نفع دہ ہے پولس کہتا ہے کہ موت بہت بہتر ہے کیوں کہ موت مسیح کے بہت قریب کرتی ہے-

Paul and Timothy,(A) servants of Christ Jesus,

To all God’s holy people(B) in Christ Jesus at Philippi,(C) together with the overseers(D) and deacons[a]:(E)

Grace and peace to you from God our Father and the Lord Jesus Christ.(F)

Thanksgiving and Prayer

I thank my God every time I remember you.(G) In all my prayers for all of you, I always pray(H) with joy because of your partnership(I) in the gospel from the first day(J) until now, being confident of this, that he who began a good work in you will carry it on to completion(K) until the day of Christ Jesus.(L)

It is right(M) for me to feel this way about all of you, since I have you in my heart(N) and, whether I am in chains(O) or defending(P) and confirming the gospel, all of you share in God’s grace with me. God can testify(Q) how I long for all of you with the affection of Christ Jesus.

And this is my prayer: that your love(R) may abound more and more in knowledge and depth of insight,(S) 10 so that you may be able to discern what is best and may be pure and blameless for the day of Christ,(T) 11 filled with the fruit of righteousness(U) that comes through Jesus Christ—to the glory and praise of God.

Paul’s Chains Advance the Gospel

12 Now I want you to know, brothers and sisters,[b] that what has happened to me has actually served to advance the gospel. 13 As a result, it has become clear throughout the whole palace guard[c] and to everyone else that I am in chains(V) for Christ. 14 And because of my chains,(W) most of the brothers and sisters have become confident in the Lord and dare all the more to proclaim the gospel without fear.(X)

15 It is true that some preach Christ out of envy and rivalry, but others out of goodwill. 16 The latter do so out of love, knowing that I am put here for the defense of the gospel.(Y) 17 The former preach Christ out of selfish ambition,(Z) not sincerely, supposing that they can stir up trouble for me while I am in chains.(AA) 18 But what does it matter? The important thing is that in every way, whether from false motives or true, Christ is preached. And because of this I rejoice.

Yes, and I will continue to rejoice, 19 for I know that through your prayers(AB) and God’s provision of the Spirit of Jesus Christ(AC) what has happened to me will turn out for my deliverance.[d](AD) 20 I eagerly expect(AE) and hope that I will in no way be ashamed, but will have sufficient courage(AF) so that now as always Christ will be exalted in my body,(AG) whether by life or by death.(AH) 21 For to me, to live is Christ(AI) and to die is gain. 22 If I am to go on living in the body, this will mean fruitful labor for me. Yet what shall I choose? I do not know! 23 I am torn between the two: I desire to depart(AJ) and be with Christ,(AK) which is better by far; 24 but it is more necessary for you that I remain in the body. 25 Convinced of this, I know that I will remain, and I will continue with all of you for your progress and joy in the faith, 26 so that through my being with you again your boasting in Christ Jesus will abound on account of me.

Life Worthy of the Gospel

27 Whatever happens, conduct yourselves in a manner worthy(AL) of the gospel of Christ. Then, whether I come and see you or only hear about you in my absence, I will know that you stand firm(AM) in the one Spirit,[e] striving together(AN) as one for the faith of the gospel 28 without being frightened in any way by those who oppose you. This is a sign to them that they will be destroyed, but that you will be saved—and that by God. 29 For it has been granted to you(AO) on behalf of Christ not only to believe in him, but also to suffer(AP) for him, 30 since you are going through the same struggle(AQ) you saw(AR) I had, and now hear(AS) that I still have.

Footnotes

  1. Philippians 1:1 The word deacons refers here to Christians designated to serve with the overseers/elders of the church in a variety of ways; similarly in Romans 16:1 and 1 Tim. 3:8,12.
  2. Philippians 1:12 The Greek word for brothers and sisters (adelphoi) refers here to believers, both men and women, as part of God’s family; also in verse 14; and in 3:1, 13, 17; 4:1, 8, 21.
  3. Philippians 1:13 Or whole palace
  4. Philippians 1:19 Or vindication; or salvation
  5. Philippians 1:27 Or in one spirit