Add parallel Print Page Options

یہوداہ کے لوگوں کا کنعانیوں سے جنگ کرنا

یشوع انتقال کر گئے۔ تب بنی اسرا ئیلیوں نے خداوند سے دُعا کی انہوں نے کہا ، “ہمارے کون سے خاندانی گروہ کو پہلے ہم لوگوں کی خاطر کنعانی لوگوں سے جنگ لڑ نے کے لئے جانا چا ہئے ؟”

خداوند نے اسرائیلی لوگوں سے کہا ، “یہوداہ کا خاندانی گروہ ضرور جا ئے۔ میں وہ زمین ان گروہ کو دے رہا ہوں۔”

یہوداہ کے آدمیوں نے شمعون خاندانی گروہ کے اپنے بھا ئیوں سے مدد مانگی۔ ا ن لوگوں نے اپنے بھا ئیوں سے کہا ، “آؤ اور کنعانی لوگوں کے خلاف جنگ لڑنے میں ہماری مدد کرو جو کہ اب تک اس زمین میں ہیں جسے کہ ( خداوند کے ذریعہ ) ہم لوگوں کے لئے نامزد کی گئی۔ ہم بھی کنعانی کے خلاف جنگ لڑ نے میں تمہا ری مدد کرینگے جو کہ تمہا ری نامزد کی گئی زمین میں ہیں۔” تب شمعون کے آدمی یہوداہ کے آدمیوں کے ساتھ گئے۔

جب یہوداہ کے آدمیوں نے حملہ کیا تو خداوند نے کنعانیوں اور فرزّی لوگوں کو شکست دینے میں ان لوگوں کی مدد کی۔ یہوداہ کے آدمیوں نے بزق شہر میں ۰۰۰,۱۰ ہزار آدمیوں کو مار ڈالا۔ بزق شہر میں ان لوگوں نے اس کے حکمراں کو ڈھونڈ نکالا اور ا س سے جنگ کی۔ ان لوگوں نے کنعانیوں اور فرزی لوگوں کو شکست دی۔

بزق کے حاکم نے فرار ہو نے کی کوشش کی لیکن یہوداہ کے آدمیوں نے پیچھا کیا اور اُس کو پکڑ لیا۔ جب انہوں نے اس کو پکڑا تو انہوں نے اس کے ہا تھ اور پیر کے انگوٹھو ں کو کاٹ ڈالا۔ تب بزق کے حاکم نے کہا ، “میں نے ۷۰ بادشاہوں کے انگوٹھے کاٹے اور ان بادشاہوں کو وہی کھانا پڑا جو میری میز سے نیچے گِرا۔ اب خدا نے مجھ کو اس کا بدلہ دیا ہے جو میں نے اُن بادشاہوں کے ساتھ کیا تھا۔” یہوداہ کے لوگ بزق کے حاکم کو یروشلم لے گئے اور وہ وہیں مرا۔

یہوداہ کے آدمی یروشلم کے خلاف لڑے اور اس پر قبضہ کر لئے۔ یہودا ہ کے آدمیوں نے یروشلم کے لوگوں کو مارنے کے لئے تلوار کا استعمال نہیں کیا انہوں نے شہر کو جلا دیا۔ اس کے بعد یہوداہ کے آدمی کچھ اور دوسرے کنعانی لوگوں سے جنگ کرنے کے لئے گئے۔ جو کہ نیگیو میں پہا ڑی ملکوں اور مغربی پہا ڑی دامنوں میں رہتے تھے۔

10 تب یہوداہ کے آدمی ان کنعانی لوگوں کے خلاف لڑنے گئے جو حبرون شہر میں رہتے تھے۔( حبرون کو قریت اربع کہا جا تا تھا ) یہوداہ کے آدمیوں نے سیسی، اخیمان اور تلمی [a] کہلا نے وا لے لوگوں کو شکست دی۔

کا لب اور اس کی بیٹی

11 یہوداہ کے لوگوں نے اس جگہ کو چھو ڑا وہ دبیر شہر ، وہاں کے لوگوں کے خلاف جنگ کرنے گئے۔( دبیر کو قریت سِفر کہا جا تا تھا )۔ 12 یہوداہ کے لوگوں کے جنگ کر نے سے پہلے کا لب نے لوگوں سے ایک وعدہ کیا۔ اس نے کہا تھا ، “میں اپنی بیٹی عکسہ کی اس آدمی سے شادی کراؤنگا جو قریت سِفر پر حملہ کرے اور اس پر قبضہ کر لے۔ ”

13 کا لب کا ایک چھو ٹا بھا ئی تھا جس کا نام قنز تھا۔ قنز کا ایک بیٹا غتنی ایل تھا۔ ( غتنی ایل کا لب کا بھتیجا تھا ) غتنی ایل قریت سِفر کے شہر کو فتح کر لیا۔ ا س لئے کا لب نے اپنی بیٹی عکسہ کوغتنی ایل کو اس کی بیوی کے طور پر دیا۔

14 عکسہ جب غتنی ایل کے پاس آئی تو غتنی ایل نے عکسہ سے کہا [b] کہ وہ اپنے باپ سے کچھ زمین مانگے۔ عکسہ اپنے باپ کے پاس گئی وہ اپنے گدھے سے اُتری اور کا لب نے پوچھا ، “کیا تکلیف ہے ؟ ”

15 عکسہ نے کہا ، “مجھے دُعا دو [c] میں تم سے اسے اس لئے مانگ رہی ہوں کیونکہ تم نے ریگستان میں زمین کا ایک ٹکڑا مجھے دیا تھا۔ اب مجھے کچھ جھرنا بھی دو۔” اس لئے کا لب نے اس کے لئے زمین کے اوپری اور نچلی حصے میں جھرنے کا انتظام کر وایا۔

16 قینی لوگوں نے تاڑ کے درختوں کا شہر ( یریحو ) کو چھو ڑا اور یہوداہ کے آدمیو ں کے ساتھ گئے وہ لوگ یہوداہ کے ریگستان میں ان آدمیوں کے ساتھ رہنے کے لئے گئے۔ یہ نیگیو میں تھا جو عراد شہر کے قریب تھا ( قینی لوگ موسیٰ کے سُسرال کے خاندانی لوگوں میں سے تھے )۔

17 یہوداہ کے آدمی شمعون کے خاندانی گروہ کے ساتھ کنعانی لوگوں پر جو کہ صفت میں رہتے تھے حملہ کیا۔ انہوں نے شہر کو مکمل طور پر تباہ کیا اور اس کا نام حرمہ [d] رکھا۔

18 یہوداہ کے لوگوں نے غازہ کے شہر پر قبضہ کر لیا اور اس کے اطراف کے چھو ٹے قصبات پر بھی قبضہ کیا اور یہوداہ کے لوگوں نے اسقلون اور عقرون کے شہروں اور اس کے اطراف کے چھو ٹے قصبات پر بھی قبضہ کیا۔”

19 خداوند اس وقت یہوداہ کے آدمیوں کے ساتھ تھا جب وہ جنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے پہا ڑی ملک کی زمین کو فتح کیا لیکن یہوداہ کے آدمی وادیوں کی زمین لینے میں ناکام رہے کیوں کہ وہاں کے رہنے وا لوں کے پاس لو ہے کی رتھ تھیں۔

20 یہوداہ کے آدمیوں نے حبرون کو کا لب کے خاندانی گروہ کو دیا جیسا کہ موسیٰ نے ان لوگوں کو کہا تھا۔ کا لب کے آدمیوں نے عناق کے تینوں بیٹوں کو وہ جگہ چھو ڑنے پر مجبور کیا۔

بنیمین کے لوگو ں کا یروشلم میں بسنا

21 بنیمین کے خاندان کے لوگ یبوسی لوگوں کو یروشلم چھو ڑنے کے لئے دباؤ نہ ڈال سکے۔ اسی دن سے یبوسی لوگ یروشلم میں بنیمین لوگوں کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔

یوسف کے لوگوں کا بیت ایل پرپر قبضہ کرنا

22-23 یوسف کے خاندانی گروہ کے لوگ بھی بیت ایل شہر کے خلاف لڑنے گئے۔( بیت ایل کا نام لُوز بھی تھا )۔ خداوند یوسف کے خاندانی گروہ کے لوگوں کے ساتھ تھا یوسف کے خاندان کے لوگوں نے کچھ جا سوسوں کو بیت ایل شہر کو بھیجا۔( ان جاسوسوں نے بیت ایل شہر کو شکست دینے کی ترکیب کا پتہ لگا یا )۔ 24 جب وہ جا سوس بیت ایل شہر کو دیکھ رہے تھے تب انہوں نے ایک آدمی کو شہر سے باہر آتے دیکھا۔ جا سو سوں نے اس آدمی سے کہا ، “ہم لوگو ں کو شہر میں جانے کا خفُیہ راستہ بتا ؤ۔ ہم لوگ شہر پر حملہ کریں گے اگر تم ہماری مدد کرو گے تو ہم تمہیں چوٹ نہیں پہو نچائیں گے۔”

25 اس آدمی نے جاسو سوں کو شہر میں جانے کا خفُیہ را ستہ بتا یا۔ یوسف کے آدمیوں نے بیت ایل کے لوگوں کو مارنے کے لئے اپنی تلواروں کا استعمال کیا لیکن انہوں نے اس آدمی کو چوٹ نہیں پہو نچا ئی۔ کیو نکہ اس نے انکی مدد کی تھی۔ اور انہوں نے اس کو اس کے خاندان کے لوگوں کو آزادانہ جانے دیا۔ 26 وہ آدمی اس زمین میں گیا جہاں حتّی لوگ رہتے تھے۔ اور وہاں اس نے ایک شہر بسایا۔ اس نے اس شہر کانام لوُ ز رکھا اور آج تک وہ شہر لوُ ز کہلا تاہے۔

دوسرے خاندانی گروہوں کا کنعانیوں سے جنگ کرنا

27 کنعانی لوگ بیت شان ، تعناک ، دور ، ابلیعا م ، مُجّدو اور اس کے اطراف کے چھو ٹے گا ؤں میں رہتے تھے۔ منسی کے خاندانی گروہ کے لوگ ان لوگوں کو اُن شہرو ں کے چھو ڑنے کے لئے دباؤ نہیں ڈال سکے۔ کنعانی لوگوں نے اپنا گھر چھو ڑنے سے انکار کر دیا۔ 28 اس کے بعد جب بنی اسرا ئیل بہت زیادہ طاقتور ہو ئے تو انہوں نے کنعانی لوگوں کو غلاموں کی طرح اپنی خدمت کے لئے مجبور کیا۔ لیکن اسرا ئیلی پو ری زمین کو کنعانیوں سے خالی کرانے میں ناکام رہے۔

29 یہی بات افرا ئیم کے خاندانی گروہ کے ساتھ ہو ئی۔ کنعانی لوگ جزر میں رہتے تھے۔ اور افرا ئیم کے لوگ ان لوگوں کو باہر نہیں بھگا سکے۔ اس لئے کنعانی لوگ افرائیم کے لوگوں کے ساتھ جزر میں رہتے آئے تھے۔ 30 زبولون کے خاندانی گروہ کے ساتھ بھی یہی بات ہو ئی۔ کچھ کنعانی لوگ قطرون اور نہلال کے شہروں میں رہتے تھے۔زبولون کے لوگ ان لوگوں کو انکی زمین چھو ڑنے کے لئے دباؤ نہ ڈال سکے۔ وہ کنعانی لوگ وہاں بسنے وا لے زبولون کے لوگوں کے ساتھ رہتے چلے آئے۔ لیکن زبولون کے لوگوں نے ان لوگوں کو غلاموں کی طرح کام کرنے کے لئے دباؤ ڈا لا۔

31 آشر کے خاندانی گروہ کے ساتھ بھی یہی بات ہو ئی۔آشر کے لوگ ان لوگوں سے عکو ،صیدا ، احلاب ، اکزیب ، جلبہ ، افیق ، اور رحوب کے شہروں کو چھو ڑنے کے لئے دباؤ نہ ڈال سکے۔ 32 آشر کے لوگ کنعانی لوگوں سے اپنا ملک چھڑوا نہ سکے اس لئے کنعانی لوگ آشر کے لوگوں کے ساتھ رہتے ہو ئے آئے تھے۔

33 نفتالی کے خاندانی گروہ کے ساتھ بھی یہی بات ہو ئی۔نفتا لی خاندان کے لوگ ان لوگوں سے بیت شمس اور بیت عنات شہروں کو چھڑوا نہ سکے۔ اس لئے نفتا لی کے لوگ ان شہرو ں میں ان لوگوں کے ساتھ رہتے چلے آئے۔ وہ کنعانی لوگ نفتا لی لوگوں کے لئے غلاموں کی طرح کام کر تے رہے۔

34 اموری لوگو ں نے دان کے خاندانی گروہ کے لوگو ں کو پہا ڑی ملک میں رہنے کے لئے مجبور کیا۔ دان کے لوگوں کو پہاڑیوں میں ٹھہرنا پڑا کیوں کہ اموری لوگ انہیں وادیوں میں اتر کر نہیں رہنے دیتے تھے۔ 35 اموری لوگوں نے حرس کی پہا ڑی ،ایاّ لون ، اور سعلبیم ، میں رہنا متعین کیا۔ بعد میں یوسف کے خاندانی گروہ طاقتور ہو ئے۔ تب انہو ں نے اموری لوگوں کو انکے لئے غلاموں کی طرح کام کرنے پر دباؤ ڈالے۔ 36 اموری لوگوں کی زمین بچھو کے درہ سے سیلا اور سیلا سے مڑ کر آگے اوپر تک پھیل گئی۔

Footnotes

  1. قضاة 1:10 سیسی، اخیمان،تلمیعنک نامی شخص کے تین بیٹے تھے وہ بہادر تھے ، دیکھو گنتی ۲۲: ۱۳
  2. قضاة 1:14 غتنی ایل نے عکسہ سے کہایا عکسہ نے غتنی ایل سے کہا
  3. قضاة 1:15 مجھے دعا دو برا ئے مہربانی مجھے “ خوش آمدید کر ” یا “ مجھے پانی کا ایک جھرنا عطا کر۔””
  4. قضاة 1:17 حُرمہ اس نام کے معنی مکمل تبا ہی ۔