Add parallel Print Page Options

خداوند قادر مطلق فرماتا ہے، “دیکھو! میں اپنا پیغمبر بھیج رہا ہوں، اپنے سامنے میں راستہ تیار کر نے کے لئے اور خداوند جس کی تم کھوج کر رہے ہو، وہ اچانک اپنے گھر میں آئے گا۔معاہدے کا پیغمبر جس کے لئے تم کا فی کھوج کر رہے ہو آ رہا ہے۔دیکھو وہ آرہا ہے۔”

“جب وہ آئے گا اس کے لئے کون برداشت کر پا ئے گا؟ جب وہ ظا ہر ہو گا اس کے بر خلاف کون کھڑا ہو نے کے لا ئق ہو گا۔ وہ ایک صاف کر نے وا لے کا رخانے کی بھٹی کی آگ کی طرح ہو گی یا اس صابن کی طرح جو کپڑو ں میں سفیدی لا تا ہے۔ وہ اس شخص کی طرح بیٹھے گا جو چاندی کو صاف اور خالص کر تا ہے، اور وہ لا ویوں کو خالص بنا ئے گا اور انہیں سونے اور چاندی کی طرح صاف اور خالص بنا ئے گا تا کہ وہ خداوند کو اپنے نذرانے صحیح طریقہ سے پیش کرے۔ تب خداوند کو یہودا ہ اور یروشلم کے نذرانے خوش کریگا جیسا کہ گذرے ہو ئے وقتوں میں کر تا تھا۔ تب میں تمہا رے پاس آؤں گا اور تجھے آزماؤں گا۔ اور میں جا دو گروں، زنا کا رو ں، جھو ٹی گوا ہی پیش کر نے وا لوں، مزدوروں پر ظلم کر نے وا لوں، بیوا ؤں اور یتیموں پر ظلم کرنے وا لوں کے خلاف اور ان لوگوں کے خلاف جنکے معاملات تمہا رے بیچ رہ رہے غیر ملکیوں کے ساتھ صاف نہ ہو اور جن کو میرا خوف نہ ہو جانچ پر تال کر نے میں بڑی تیزی برتونگا۔”

خدا کے یہاں چو ری

“کیوں کہ میں خداوند ہوں اور میں بدلتا نہیں تم اب بھی یعقوب کی او لاد ہو اور تم تباہ نہیں کئے گئے ہو۔ تم اپنے باپ دادا کے ایام سے میرے آئین سے منحرف رہے اور ان کو نہیں مانا۔ تم میری طرف آؤ اور میں تیری طرف وا پس آؤں گا۔” خداوند قادر مطلق فرماتا ہے۔

“لیکن تم کہتے ہو،’ ہم لوگ کیسے وا پس آئیں؟‘

“کیا کو ئی شخص خدا کو لوُ ٹ سکتا ہے؟ لیکن تم لوگ مجھ کو لوٹ رہے ہو۔

“اور تم لوگ کہتے ہو ہم لوگ کیسے نہیں لوُ ٹ رہے ہیں۔

“اپنے دسویں حصے اور نذرانہ پیش کر تے ہیں۔ تم لعنت سے ملعون ہو ئے کیوں کہ تم مجھے لوُ ٹ رہے ہو، تم سب کو ئی!پو رے کا پو را دسواں حصہ میرے گودام میں لا ؤ تا کہ میرے گھر میں خوراک ہو گا۔ براہ کرم میرا امتحان لو۔”

10 خداوند قادر مطلق یہ فرماتا ہے، “دیکھو اگر میں تیرے لئے کثرت سے پانی برسانے کا سبب نہ بنو گا اور بہ کثرت ہو نے تک برکت برساتا نہ رہوں گا۔ 11 میں کیڑوں کو حکم دوں گا کہ وہ تمہا ری فصلو ں کو برباد نہ کرے۔ اور میں انگور کے بیلوں سے جو کہ تمہا رے کھیتوں میں ہے بہ کثرت انگور پیدا کراؤں گا۔” خداوند قادر مطلق یہ فرماتا ہے۔

12 “تب ساری قومو ں کی برکت کی نظریں تمہا رے اوپر ہو گی، کیوں کہ تمہا رے پاس خوشگوار زمین ہو گی۔” خداوند قادرمطلق یہ فرماتا ہے۔

فیصلے کا خاص وقت

13 “تم نے میرے خلاف بُری باتیں کیں۔” خداوند فرماتا ہے،

لیکن تم کہتے ہو، “ہم لوگوں نے تیرے خلاف کیا کہا ہے؟ ”

14 تم نے کہا، “خداوند کی عبادت کر نا بیکار ہے۔ اس کے حکم کا پالن کر نے سے کیا فا ئدہ یا خداوند قادرمطلق کے آگے غمزدہ ہو کر جانے سے یہ دکھا نے کے لئے کہ ہم لوگوں کو اپنے گنا ہوں کے لئے افسوس ہے کیا فائدہ؟ 15 اب ہم کہتے ہیں کہ مغرور با فضل ہو، بدکردار اچھا کر تا ہے، اور جو خدا کو للکار تے ہیں اسے سزا نہیں ملنی چا ہئے۔”

16 تب جو خدا سے خوف کھا تے ہیں وہ ایک دوسرے سے با تیں کیں۔ خداوند نے ان کي سني اور ان پر دھیان دیا۔ اور ایک دستاویز کی کتاب اس کے سامنے لکھی گئی۔ اس کی فہرست بنا ئی گئی جو ان کے نام کی تعظیم کی اور اس کا خوف کھا یا۔

17 خداوند قادرمطلق فرماتا ہے، “وہ لوگ میرے ہونگے۔” وہ لوگ میرا خاص خزانہ ہو ں گے اس دن جب میں زمین کا فیصلہ کروں گا، میں ان لوگو ں پر اسی طرح رحم و کرم کرو ں گا جس طرح ایک شخص اپنے بیٹے پر رحم وکرم کر تا ہے جو اس کی خدمت کر تا ہے۔ 18 تب ایک بار پھر تم جو صادق ہیں ان کے اور جو شریر ہیں ان کے بیچ فرق کو اور ان کے بیچ خدمت کر تا ہے اور وہ جو اس کی خدمت نہیں کر تا ہے کو دیکھو گے۔