Add parallel Print Page Options

جھوٹا نبی حننیاہ

28 اور اسی سال شاہ یہودا ہ صدقیاہ کی سلطنت کے شروع میں،چو تھے برس کے پانچویں مہینے میں یوں ہوا کہ جبعون کے عزور کے بیٹے حننیاہ نبی نے خداوند کی ہیکل میں کا ہنو ں اور سب لوگوں کے سامنے مجھ سے مخاطب ہو کر کہا: “خداوند قادر مطلق اسرائیل کا خدا فرماتا ہے، ’میں بابل کے بادشا ہ کی طاقت کو ختم کردوں گا۔ دوسال پو رے ہو نے سے قبل میں ان چیزوں کو بابل وا پس لے آؤ ں گا جنہیں شا ہ بابل نبو کد نضر خداوند کی ہیکل سے لے گیا ہے۔ میں شا ہ یہودا ہ یہو یاکین کو بھی واپس لے آؤں گا۔ یہو یاکین یہویقیم کا بیٹا ہے۔ میں ان سبھی یہودا ہ کے لوگوں کو واپس لا ؤں گا جنہیں نبو کد نضر نے اپنے گھر چھوڑ نے اور بابل جانے کو مجبور کیا، ’یہ پیغام خداوند کا ہے۔ ‘ اسلئے میں اس جو ئے کو توڑ دوں گا جسے شاہ بابل نے یہودا ہ کے لوگوں پر رکھا ہے۔”

تب یرمیاہ نبی نے حننیاہ نبی سے یہ کہا: وہ خداوند کی ہیکل میں کھڑے تھے۔ کا ہن اور وہاں کے سبھی لوگ یرمیاہ کا کہا ہوا سن سکتے تھے۔ یرمیاہ نبی نے کہا، “آمین!خداوند ایسا ہی کرے۔ خداوند تمہا ری باتوں کو جو تم نے نبوت سے کہیں پورا کرے۔ خداوند کی ہیکل کے تمام سامانو ں کو اور سب قیدیوں کو بابل سے یہاں وا پس لا یاجا ئے گا۔

“لیکن اے حننیاہ وہ سنو جو مجھے کہنا چا ہئے وہ سنو جو میں سبھی لوگوں سے کہنا چا ہتا ہو ں۔ حننیاہ ہمارے اور تمہا رے نبی ہو نے کے بہت پہلے نبی تھے۔ بہت سے ملکوں اور بڑی بڑی سلطنتوں کے حق میں جنگ اور بلا ء اور خوفناک بیماری کی نبوت کی ہے۔ لیکن اگر کو ئی نبی امن کے با رے میں نبوت کرتا ہے تو کیا ہم لوگ جان جا ئیں گے کہ اسے خداوند سچ مچ میں بھیجا ہے، یہ صرف تب ہی ہو گا جب اس کا پیغام سچا ثابت ہو گا۔ ”

10 تب حننیاہ نبی نے یرمیاہ نبی کی گردن پر سے جوا اتارا اور اسے تو ڑ ڈا لا۔ 11 اور حننیاہ نے سب لوگوں کے سامنے بلند آواز سے کہا، “خداوند یوں فرماتا ہے کہ میں اسی طرح سے شاہ بابل نبو کد نضر کا جُوا جو کہ تمام قوموں کی گردن پر رکھا گیا ہے دو ہی برس کے اندر توڑ ڈا لوں گا۔

تب یرمیاہ نبی نے اپنی راہ لی۔

12 تب خداوند کا پیغام یرمیاہ کو ملا۔ یہ تب ہوا جب حننیاہ نے یرمیاہ کی گردن سے جو ئے کو اتار لیا تھا اور اسے تو ڑ ڈا لا تھا۔ 13 خداوند نے یرمیاہ سے کہا، “جا ؤ اور حننیا ہ سے کہو، ’خداوند جوکہتا ہے وہ یہ ہے: تم نے ایک لکڑی کا جوا توڑ دیا ہے لیکن تم نے لکڑی کی جگہ ایک لو ہے کا جوا بنادیا ہے۔‘ 14 اسرائیل کا خدا، خداوند قادر مطلق فرماتا ہے: “میں ان سبھی قوموں کی گردن پر لو ہے کا جوا رکھوں گا۔میں یہ شاہ بابل نبو کد نضر کی ان سے خدمت کرانے کے لئے کرو ں گا اور وہ اسکے غلام ہوں گے۔میں نبو کد نضر کو جنگلی جانوروں پر بھی حکومت کا حق دو ں گا۔ ”

15 تب یرمیاہ نبی نے حننیاہ سے کہا، “اے حننیاہ سنو! خداوند نے تمہیں نہیں بھیجا۔ لیکن تم نے یہودا ہ کے لوگوں کو جھو ٹی امید دلا ئی ہے۔ 16 اسلئے خداوند جو کہتا ہے وہ یہ ہے، اے حننیاہ میں تمہیں جلد ہی اس دنیا سے اٹھا لوں گا۔تم اسی سال مرو گے کیوں؟ کیوں کہ تم نے خداوند کے خلاف فتنہ انگیز باتیں کیں ہیں۔ ”

17 حننیاہ اسی سال کے ساتویں مہینے میں مرگیا۔