Add parallel Print Page Options

شمعون کے لئے زمین

19 یشوع نے شمعون کے خاندانی گروہ کے ہر ایک قبیلہ کو ان کی زمین دی۔ یہ زمین جو انہیں ملی یہوداہ کے علاقے کے اندر تھی۔ یہ وہ زمین تھی جو انہیں ملی : بیر سبع ( سبع) مولا دہ ، حصار ، سعول ،بالا ہ ، عضم، التو لہ ، بُتول ، حُر مہ ، صِقلاج ، بیت مر کبوت اور حصار سوسہ ، بیت لِبا، اور سارو حن۔ وہاں ۱۳ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔

ان کو عین ، رِمّون ، عتر اور عسن بھی ملے یہ چاروں شہروں اور ا سکے اطراف کے کھیت تھے۔ انہوں نے وہ تمام کھیت جو چاروں شہرو ں کے اطراف بعلات بیر تک پھیلے ہو ئے تھے وہ بھی پا ئے۔( یہ نیگیو کے علاقے میں را مہ ہے ) اس طرح وہ علاقہ شمعون کے خاندانی گروہ کے قبیلے کو دی گئی تھی۔ ہر ایک خاندان نے اپنی زمین حاصل کی۔ شمعونی لوگوں کی زمین یہوداہ کی سر زمین کے حصّے سے لے لی گئی تھی۔ یہوداہ کے لوگوں کے پاس اس کی ضرورت سے زیادہ زمین تھی۔ اس لئے شمعونی لوگوں کو ان کی زمین کا حصّہ ملا۔

زبولون کے لئے زمین

10 دوسرا خاندانی گروہ جسے اپنی زمین ملی وہ زبوُ لون تھا۔ زبولون کے ہر ایک قبیلے نے دیئے گئے وعدہ کے مطا بق زمین پا ئی۔زبولون کی سر حد سارید تک تھی۔ 11 پھر سر حد مغرب میں مر علہ تک اور دبّا ست تک گئی۔ اس کے علاوہ سر حد یُقنِعام کے قریب گھا ٹی تک گئی۔

12 پھر سر حد مشرق کو مُڑی اور سارید سے کِسلوت تُبور تک گئی۔ پھر سر حد دبر ت ہو تی ہو ئی یفیع تک گئی۔ 13 پھر سر حد مسلسل مشرق میں جتہ حیفر اور عتّہ قاضین تک گئی اور سر حد رموّن پرختم ہو ئی۔ پھر سر حد مُڑ کر مغرب میں نیعہ تک گئی۔ 14 پھر سر حد دوبارہ مُڑ کر شمال میں حنّا تون اور پھر وادی افتاح ایل تک گئی۔ 15 اس سر حد کے اندر قطّات، نحلال ، سمرون ، ادا لہ اور بیت اللحم تھے۔ کل ملا کر۱۲ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔

16 اس طرح سے وہ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت زبوُلون کے ہر قبیلے کو دیئے گئے تھے۔

اِشکار کے لئے زمین

17 اِشکا ر کے خاندانی گروہ کو چوتھے حصّے کا علاقہ دیا گیا۔ اس خاندانی گروہ میں ہر ایک قبیلے نے کچھ زمین پا ئی۔ 18 اس خاندانی گروہ کو جو زمین دی گئی تھی وہ یہ ہے : یزر عیل ، کسُولوت ، شُو نیم ، 19 حفا ریم ، شُیون ، انا خرات ، 20 رابیت ، قسبون ، ابِض، 21 ریمت ، عین حنّیم ، عین عدّہ ، اور بیت فصیص۔

22 ان کی سر حد تبور ، شحضیماہ ، اور بیت شمس تک تھی۔ اور سر حد دریا ئے یردن پر ختم ہو ئی تھی۔ کل ملا کر ۱۶ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔ 23 یہ شہر اور قصبات ، اشکار قبیلے کو دیئے گئے علاقے کے حصّے تھے۔ ہر ایک قبیلہ نے اس علاقے کا حصّہ حاصل کیا۔

آشر کے لئے زمین

24 آشر کے خاندانی گروہ کو پانچویں حصّے کا علاقہ دیا گیا۔ اس خاندانی گروہ کا ہر ایک قبیلہ اپنے حصّے کی زمین لی۔ 25 یہ وہ زمین ہے جو اُس خاندانی گروہ کو دی گئی : خلقت، حلی،بطن، اکشاف۔ 26 الملک، عماد اور مسال۔

مغربی سرحد کرمل کی پہاڑی اور سیحور لبنات تک تھی۔ 27 پھر سرحد مشرق کی طرف مڑی اور بیت دجون تک گئی۔ سرحد زبولون اور اِفتا ایل کی وادی تک گئی پھر سرحد شمال میں بیت العمق اور نفی ایل تک گئی۔ یہ سرحد کُبول کے شمال تک گئی تھی۔ 28 وہ سرحد عبرون ، رحوب ، حمّون اور قاناہ کو گئی۔ یہ سرحد مسلسل بڑے صیدون علاقے تک چلی گئی۔ 29 پھر یہ سرحد جنوب کی طرف مڑی اور رامہ تک گئی۔ یہ سرحد لگاتار فصیل دار شہر شعیر تک گئی تھی۔ تب یہ سرحد مڑتی ہوئی حوسہ تک جاتی تھی۔ یہ سرحد سمندر پراکزیب، 30 عُمّہ ، افیق، رحوب پر ختم ہوتی تھی۔

کل ملا کر وہاں ۲۲ قصبات اور ان کے اطراف کے کھیت تھے۔ 31 یہ شہر اور ان کے اطراف کے کھیت آ شر کے خاندانی گروہ کو دیئے گئے تھے اس خاندانی گروہ کا ہر ایک قبیلہ نے اس زمین میں حصّہ پایا۔

نفتالی کے لئے زمین

32 نفتالی کے خاندانی گروہ کو اس سر زمین کے چھٹے حصے کی زمین ملی۔ اس خاندانی گروہ کے ہر ایک خاندان نے اس سر زمین کی کچھ زمین پائی۔ 33 ان کی ریاست کی سرحد بڑے درخت سے جو صعننّیم کے قریب تھی شروع ہو ئی۔ یہ حلف کے نزدیک ہے۔ پھر سرحد ادامی نقب اور بینی ایل سے ہو تی ہوئی گئی۔ سرحد مسلسل لقوم کو گئی اور دریائے یردن پر ختم ہوئی تھی۔ 34 پھر سرحد مغرب میں از نوت تبور کو گئی۔ اور سرحد حقُّوق تک گئی ، جنوب میں زبولون کی سرحد اور مغرب میں آشر کی سرحد کو چھو ئی۔ سرحد مشرق میں دریائے یردن تک یہوداہ کو جاتی تھی۔ 35 اُس سرحد کے اندر کچھ بہت طاقتور شہر تھے۔ یہ شہر تھے : صدّیم، صیر، حمّات،رقّت، کنزّت ، 36 ادامہ ، رامہ ، حصّور ، 37 قادِس، ادرعی، عین حصور، 38 اردن، مجدال ایل، حُریم، بیت عنات اور بیت شمس۔کل ملا کر وہاں ۱۹ قصبات اور اس کے اطراف کے کھیت تھے۔

39 یہ شہر اور ان کے اطراف کے کھیت نفتالی کے خاندانی گروہ کو ملا۔ اس خاندان کے ہر ایک قبیلہ نے زمین کا حصّہ پایا۔

دان کے لئے زمین

40 پھرزمین دان کے خاندانی گروہ کو دی گئی۔ اُس خاندانی گروہ کے ہر ایک قبیلے نے اپنی زمین پائی۔ 41 ان کو جو زمین دی گئی اس میں شامل ہیں : صرعاہ ، اِستال ، عیر شمس شامل ہیں۔ 42 شعلبین، ایّالون ، اتلاہ ، 43 ایلون تِمناتہ ،عقرون ، 44 اِلتقیہ ، جبّتون ، بعلات، 45 یہود ، بنی برق، جات رمّون، 46 مے یرقون، رِقون اور یافہ کے قریب کے علاقے۔

47 لیکن دان کے لوگوں کو اُن کی زمین لینے میں پریشانی ہوئی۔ وہاں طاقتور دشمن تھے۔ اور دان کے لوگ اُنہیں آسانی سے شکست نہیں دے سکتے تھے۔ اِس لئے دان کے لوگ گئے اور لثم کے خلاف لڑے انہوں نے لثم کو شکست دی اور جو لوگ وہاں رہتے تھے انہیں مار ڈالا۔ اس لئے دان کے لوگ لثم شہر میں رہے انہوں نے اس کا نام بدل کر دان کر دیا۔ کیوں کہ یہ نام ان کے خاندانی گروہ کے باپ کا تھا۔ 48 یہ تمام شہر اور کھیت دان کے خاندانی گروہ کو دیئے گئے۔ ہر ایک قبیلہ کو اس زمین کا حصّہ ملا۔

یشوع کے لئے زمین

49 اس طرح قائدین نے سرزمین کی تقسیم اور مختلف خاندانی گروہوں کو زمین دینی ختم کی۔ اب انہوں نے وہ کام پورا کیا تب سبھی بنی اسرائیلیوں نے نون کے بیٹے یشوع کو بھی کچھ زمین دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ وہی زمین تھی جنہیں اس کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 50 خدا وند نے حکم دیا تھا کہ اسے یہ زمین ملے اس لئے انہوں نے افرائیم کے پہاڑی ملک میں یشوع کو “تمنت شرح ” شہر دیا۔ یہی وہ شہر تھا جس کے لئے یشوع نے کہا تھا کہ میں اسے چاہتا ہوں اس لئے یشوع نے اس شہر کو اور زیادہ طاقتور بنایا اور وہ اس میں رہنے لگا۔

51 اس طرح یہ تمام زمین اسرائیل کے مختلف خاندانی گروہوں کو دی گئی۔ زمین کی تقسیم کرنے کے لئے شیلا میں کاہن الیعزر، نون کا بیٹا یشوع اور ہر ایک خاندانی گروہ کے قائد ایک ساتھ جمع ہوئے۔ وہ خدا وند کے سامنے خیمہٴ اجتماع کے پاس جمع ہوئے تھے اس طرح انہوں نے زمین کی تقسیم پوری کرلی تھی۔

Allotment for Simeon(A)

19 The second lot came out for the tribe of Simeon according to its clans. Their inheritance lay within the territory of Judah.(B) It included:

Beersheba(C) (or Sheba),[a] Moladah,(D) Hazar Shual,(E) Balah, Ezem,(F) Eltolad,(G) Bethul, Hormah,(H) Ziklag,(I) Beth Markaboth, Hazar Susah, Beth Lebaoth and Sharuhen—thirteen towns and their villages;

Ain, Rimmon,(J) Ether and Ashan(K)—four towns and their villages— and all the villages around these towns as far as Baalath Beer (Ramah in the Negev).(L)

This was the inheritance of the tribe of the Simeonites, according to its clans. The inheritance of the Simeonites was taken from the share of Judah,(M) because Judah’s portion was more than they needed. So the Simeonites received their inheritance within the territory of Judah.(N)

Allotment for Zebulun

10 The third lot came up for Zebulun(O) according to its clans:

The boundary of their inheritance went as far as Sarid.(P) 11 Going west it ran to Maralah, touched Dabbesheth, and extended to the ravine near Jokneam.(Q) 12 It turned east from Sarid(R) toward the sunrise to the territory of Kisloth Tabor and went on to Daberath(S) and up to Japhia. 13 Then it continued eastward to Gath Hepher(T) and Eth Kazin; it came out at Rimmon(U) and turned toward Neah. 14 There the boundary went around on the north to Hannathon and ended at the Valley of Iphtah El.(V) 15 Included were Kattath, Nahalal,(W) Shimron,(X) Idalah and Bethlehem.(Y) There were twelve towns and their villages.

16 These towns and their villages were the inheritance of Zebulun,(Z) according to its clans.(AA)

Allotment for Issachar

17 The fourth lot came out for Issachar(AB) according to its clans. 18 Their territory included:

Jezreel,(AC) Kesulloth, Shunem,(AD) 19 Hapharaim, Shion, Anaharath, 20 Rabbith, Kishion,(AE) Ebez, 21 Remeth, En Gannim,(AF) En Haddah and Beth Pazzez. 22 The boundary touched Tabor,(AG) Shahazumah and Beth Shemesh,(AH) and ended at the Jordan. There were sixteen towns and their villages.

23 These towns and their villages were the inheritance of the tribe of Issachar,(AI) according to its clans.(AJ)

Allotment for Asher

24 The fifth lot came out for the tribe of Asher(AK) according to its clans. 25 Their territory included:

Helkath, Hali, Beten, Akshaph,(AL) 26 Allammelek, Amad and Mishal.(AM) On the west the boundary touched Carmel(AN) and Shihor Libnath. 27 It then turned east toward Beth Dagon,(AO) touched Zebulun(AP) and the Valley of Iphtah El,(AQ) and went north to Beth Emek and Neiel, passing Kabul(AR) on the left. 28 It went to Abdon,[b](AS) Rehob,(AT) Hammon(AU) and Kanah,(AV) as far as Greater Sidon.(AW) 29 The boundary then turned back toward Ramah(AX) and went to the fortified city of Tyre,(AY) turned toward Hosah and came out at the Mediterranean Sea(AZ) in the region of Akzib,(BA) 30 Ummah, Aphek(BB) and Rehob.(BC) There were twenty-two towns and their villages.

31 These towns and their villages were the inheritance of the tribe of Asher,(BD) according to its clans.

Allotment for Naphtali

32 The sixth lot came out for Naphtali according to its clans:

33 Their boundary went from Heleph and the large tree in Zaanannim,(BE) passing Adami Nekeb and Jabneel(BF) to Lakkum and ending at the Jordan. 34 The boundary ran west through Aznoth Tabor and came out at Hukkok.(BG) It touched Zebulun(BH) on the south, Asher on the west and the Jordan[c] on the east. 35 The fortified towns were Ziddim, Zer, Hammath,(BI) Rakkath, Kinnereth,(BJ) 36 Adamah, Ramah,(BK) Hazor,(BL) 37 Kedesh,(BM) Edrei,(BN) En Hazor, 38 Iron, Migdal El, Horem, Beth Anath(BO) and Beth Shemesh.(BP) There were nineteen towns and their villages.

39 These towns and their villages were the inheritance of the tribe of Naphtali, according to its clans.(BQ)

Allotment for Dan

40 The seventh lot came out for the tribe of Dan according to its clans. 41 The territory of their inheritance included:

Zorah, Eshtaol,(BR) Ir Shemesh, 42 Shaalabbin, Aijalon,(BS) Ithlah, 43 Elon, Timnah,(BT) Ekron,(BU) 44 Eltekeh, Gibbethon,(BV) Baalath,(BW) 45 Jehud, Bene Berak, Gath Rimmon,(BX) 46 Me Jarkon and Rakkon, with the area facing Joppa.(BY)

47 (When the territory of the Danites was lost to them,(BZ) they went up and attacked Leshem(CA), took it, put it to the sword and occupied it. They settled in Leshem and named(CB) it Dan after their ancestor.)(CC)

48 These towns and their villages were the inheritance of the tribe of Dan,(CD) according to its clans.

Allotment for Joshua

49 When they had finished dividing the land into its allotted portions, the Israelites gave Joshua son of Nun an inheritance among them, 50 as the Lord had commanded. They gave him the town he asked for—Timnath Serah[d](CE) in the hill country of Ephraim. And he built up the town and settled there.

51 These are the territories that Eleazar the priest, Joshua son of Nun and the heads of the tribal clans of Israel assigned by lot at Shiloh in the presence of the Lord at the entrance to the tent of meeting. And so they finished dividing(CF) the land.(CG)

Footnotes

  1. Joshua 19:2 Or Beersheba, Sheba; 1 Chron. 4:28 does not have Sheba.
  2. Joshua 19:28 Some Hebrew manuscripts (see also 21:30); most Hebrew manuscripts Ebron
  3. Joshua 19:34 Septuagint; Hebrew west, and Judah, the Jordan,
  4. Joshua 19:50 Also known as Timnath Heres (see Judges 2:9)