Add parallel Print Page Options

بدلی ہو ئی زندگی

جب مسیح جسم میں موجود تھے تو مصیبتیں جھیلیں تم بھی ویسی ہی قوّت اور سوچ بڑھا ؤ جیسا کہ مسیح نے کئے تھے وہ جس نے جسمانی طور سے مصیبتیں اٹھا ئیں اُس نے گناہ سے فراغت پا ئی۔ اس لئے اس کو باقی زندگی مزید نہیں پڑے رہنا چا ہئے اپنے انسا نی خواہشات کے اطمینان کے مطا بق نہ گزارے بلکہ خدا کی مر ضی کے مطا بق گزارے۔ پہلے ہی تم نے کافی وقت ضائع کیا ہے جو کام بے ایمان چا ہے تھے ویسا ہی کیا۔ تم بُرے اخلاق ، بری خواہشوں ،مئے خواری کر تے رہے وحشیانہ اور بے تکی مجلسیں کر تے رہے نشہ بازی کی محفلیں اور بُت پرستی کر تے رہے جس کی ممانعت ہے۔

وہ غیر ایمان والے اب تعجب کر تے ہیں کہ وہ جس طرح بد چلنی کے کام کر تے ہیں تم ان کا ساتھ نہیں دیتے اس لئے وہ تمہارے بارے میں بری باتیں کہتے ہیں۔ لیکن اُن لوگوں کو ان کے بُرے اعمال کا حساب دینا پڑیگا جو سب کے اچھے اور بُرے اعمال کا زندوں اور مردوں کا بھی فیصلہ کر نے کے لئے تیار ہے۔ کیوں کہ مردوں کو بھی خوشخبری اِسی لئے سنائی گئی تھی کہ جسم کے لحاظ سے تو آدمیوں کے مطابق اُن کا انصاف ہو لیکن روح کے لحاظ سے خدا کے مطابق زندہ رہیں۔

خدا کی نعمتوں کے اچھے منتظم بنو

وہ وقت قریب ہے جب تمام چیزیں تباہ ہو جائیں گی اس لئے خود کو قا بو میں رکھو اور اپنے دماغوں کو صاف رکھو یہ چیزیں دعا کر نے میں مدد دیں گی۔ سب سے اہم یہ ہے کہ ایک دوسرے سے گہری محبت رکھو کیوں کہ محبت بہت سے گناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔ بغیر بڑ بڑائے ایک دوسرے کےساتھ مہمان نواز رہو۔ 10 تم میں سے ہر ایک کو خدا کی طرف سے رُوحانی عطیہ حاصل ہوا ہے اس لئے اس عطیہ کو دوسروں کی خدمت کے لئے استعمال کرو اچھے انتظام سے خدا کی خوشنودی مختلف طریقوں سے آتی ہے۔ 11 جو شخص کچھ کہے تو اس کو چاہئے کہ وہ خدا کا کلام کرے اور جو کو ئی خدمت کرے اس طا قت کے مطا بق کرے جو خدا نے اس کو دی ہے یہ سب چیزیں اس کو دی ہیں یہ سب چیزیں کر نی ہوں گی اس طرح یسوع مسیح کے ذریعہ خدا کی تمجید ہو جلال اور سلطنت ابدالآباد اسکی ہی ہے ، آمین۔

بحیثیت عیسائی مصیبتیں

12 میرے دوستو! تکلیف دہ مصیبتوں پر حیران نہ ہو جس سے اب تم مشکل میں ہو۔ یہ مصیبتیں ویسے تمہارے ایمان کی آزمائش ہیں یہ مت سوچو کہ یہ چیزیں عجیب سی واقع ہو ئی ہیں۔ 13 لیکن تمہیں خُوش ہو نا چاہئے کیوں کہ تم مسیح کی مصیبتوں میں شریک ہو ئے۔ خُو شی مناؤ تا کہ اسکے جلال کے ظہور کے وقت بھی نہایت خُوش و خرّم رہو۔ 14 اگر مسیح کے نام کے سبب سے تمہیں ملا مت کیا جاتا ہے تو تم مبارک ہو۔ کیوں کہ خدا کے جلال کی رُوح تم پر سا یہ کر تی ہے۔ 15 تم میں سے کو ئی شخص خونی ،چور یا بد کار یا لوگوں کے کام میں دست انداز ہو کر دکھ نہ پا ئے۔ 16 لیکن اگر عیسائی ہو نے کے باعث کو ئی شخص دکھ پا ئے تو تم شرمندہ مت ہو تمہیں خدا کی تمجید اس نام کے لئے کر نا چاہئے۔ 17 یہ وقت حساب اور فیصلہ کے شروع ہو نے کا ہے جب یہ حساب خدا ہی کے خاندان سے شروع ہو گا اور ہم سے ہی شروع ہو گا تو ان لوگوں کا کیا ہوگا جنہوں نے خدا کے کلام کی خُوش خبری کو نہیں مانا۔

18 “اور اگر راستباز ہی مشکل سے نجات پائے گا
    تو بے دین اور گنہگار کا کیا ٹھکانہ ہوگا ؟” [a]

19 تو وہ لوگ جو خدا کی مرضی سے دکھ اٹھا تے ہیں انہیں چاہئے کہ اپنی روحوں پر بھروسہ کر کے اسی کے سپرد کر دیں خدا ہی ہے جس نے انہیں بنایا اور وہ اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں تو پھر انہیں نیک عمل کو جاری رکھنا چاہئے۔

Footnotes

  1. ۱ پطر س 4:18 امثال ۱۱:۳۱

Living for God

Therefore, since Christ suffered in his body,(A) arm yourselves also with the same attitude, because whoever suffers in the body is done with sin.(B) As a result, they do not live the rest of their earthly lives for evil human desires,(C) but rather for the will of God. For you have spent enough time in the past(D) doing what pagans choose to do—living in debauchery, lust, drunkenness, orgies, carousing and detestable idolatry.(E) They are surprised that you do not join them in their reckless, wild living, and they heap abuse on you.(F) But they will have to give account to him who is ready to judge the living and the dead.(G) For this is the reason the gospel was preached even to those who are now dead,(H) so that they might be judged according to human standards in regard to the body, but live according to God in regard to the spirit.

The end of all things is near.(I) Therefore be alert and of sober mind(J) so that you may pray. Above all, love each other deeply,(K) because love covers over a multitude of sins.(L) Offer hospitality(M) to one another without grumbling.(N) 10 Each of you should use whatever gift you have received to serve others,(O) as faithful(P) stewards of God’s grace in its various forms. 11 If anyone speaks, they should do so as one who speaks the very words of God.(Q) If anyone serves, they should do so with the strength God provides,(R) so that in all things God may be praised(S) through Jesus Christ. To him be the glory and the power for ever and ever. Amen.(T)

Suffering for Being a Christian

12 Dear friends, do not be surprised at the fiery ordeal that has come on you(U) to test you, as though something strange were happening to you. 13 But rejoice(V) inasmuch as you participate in the sufferings of Christ,(W) so that you may be overjoyed when his glory is revealed.(X) 14 If you are insulted because of the name of Christ,(Y) you are blessed,(Z) for the Spirit of glory and of God rests on you. 15 If you suffer, it should not be as a murderer or thief or any other kind of criminal, or even as a meddler. 16 However, if you suffer as a Christian, do not be ashamed, but praise God that you bear that name.(AA) 17 For it is time for judgment to begin with God’s household;(AB) and if it begins with us, what will the outcome be for those who do not obey the gospel of God?(AC) 18 And,

“If it is hard for the righteous to be saved,
    what will become of the ungodly and the sinner?”[a](AD)

19 So then, those who suffer according to God’s will(AE) should commit themselves to their faithful Creator and continue to do good.

Footnotes

  1. 1 Peter 4:18 Prov. 11:31 (see Septuagint)