Add parallel Print Page Options

خدا کا گروہ

مجھے اب تمہارے گروہ کے بزرگوں سے کچھ کہنا ہے میں بھی ایک بزرگ ہوں میں نے خود مسیح کے مشکلات ،دکھوں،جلال میں شریک ہو کر انکشاف کیا اور دیکھا ہے۔ اپنے گروہ کے لوگوں کی دیکھ بھال کرو جس کے تم ذمہ دار ہو وہ خدا کے گروہ ہیں ان کی نگرانی کرو اس لئے نہیں کہ تم پر کو ئی زبردستی ہے خدا کی مرضی کے موافق خواہش سے اور ناجائز نفع کے لئے نہیں بلکہ شوقِ دل سے خدمت کرو۔ ان پر حاکم کی طرح مت رہو تم ان کے ذمہ دار ہو بلکہ تم اس گروہ کے لئے نمونہ بنو۔ جب حاکم چرواہا آئے تو تمہیں شاندار تاج ملے گا جس کی خوبصورتی کبھی ختم نہ ہو گی۔

اے نوجوانو!میں تم سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ تم بھی بزرگوں کے تابع رہو،تم سب ایک دوسرے سے نرمی کا برتاؤ کرو۔

“خدا مغرور لوگوں کا مخالف ہے
    لیکن وہ خاکسار لوگوں پر فضل کر تا ہے” [a]

اسی لئے خدا کے طا قتور ہاتھ میں نرم دل رہو پھر وہ وقت آنے پر تمہیں اوپر اٹھا ئے گا۔ اپنی سب فکریں اُسی پر ڈال دو کیوں کہ وہی تمہارا حقیقی فکر کر نے والا ہے۔

مستعد رہو!بیدا ررہو! شیطان تمہارا دشمن ہے اور وہ تمہارے اطراف گرجنے والے شیر ببر کی طرح ڈھونڈتا پھر تا ہے کہ کسی کو شوق سے پھا ڑ کھا ئے۔ اس کے خلاف کھڑے ہو جاؤ اپنے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہو تم جانتے ہو کہ ساری دُنیا میں تمہارے بھا ئی اور بہنیں اس قسم کی مصیبتوں میں مبتلا ہیں۔

10 ہاں!تم کچھ عرصہ کے لئے دکھ اٹھا ؤ گے لیکن اس کے بعد خدا ہر چیز ٹھیک کر دیگا وہ تمہیں طا قتور بنائے گا اور تمہیں مدد کر کے گر نے سے روک لے گا وہی خدا ہے جو اپنا تمام فضل دیتا ہے۔ اور وہ تم کو یسوع مسیح میں اپنے ابدی جلال کے لئے بُلا یا ہے۔ 11 اسکی قدرت ہمیشہ ابدی طور پر رہے آمین۔

آخری سلام

12 میں تمہیں یہ خط مختصر لکھ رہا ہوں سلوانس کی مدد سے میں جانتا ہوں کہ وہ ایک وفا دار بھا ئی ہے میں تمہیں ہمت افزائی کے لئے لکھا ہوں میں تم سے یہ کہنا چاہتا تھا کہ یہی خدا کا سچا فضل ہے اس لئے اس پر ثابت قدم رہو۔

13 بابل میں جو کلیسا ء ہے ان کے وہ لوگ تمہیں سلام کہتے ہیں ان لوگوں کو بھی اسی طرح چُنا گیا ہے جس طرح خدا نے ہمیں چُنا تھا میرا بیٹا مسیح میں مرقس بھی سلام کہتا ہے۔ 14 ایک دوسرے سے ملو تو محبت سے بوسہ لیکر سلام کرو۔ تم سب کو جو مسیح میں ہیں اطمینان و سکون حاصل ہو تا رہے۔

Footnotes

  1. ۱ پطر س 5:5 امثال۳:۳۴