Add parallel Print Page Options

پو لس کا انتباہ اور سلام

13 میں تمہارے پاس دوبارہ آؤنگا۔ یہ تیسری بار ہو گا۔ یاد رکھو، “کسی بھی شکایت کے لئے دو یا تین گواہوں کا ہو نا ضروری ہے جو یہ کہیں کہ وہ شکایت جائز ہے۔” [a] جب دوسری دفعہ میں تمہارے پاس تھا اس وقت میں نے ان لوگوں کو جنہوں نے گناہ کئے خبر دار نہیں کیا تھا۔ اب میں تم سے دور ہوں۔ اور ان تمام لوگوں کو جو گناہ کئے ہیں خبر دار کر تا ہوں۔ جب میں دوبارہ تمہارے پاس آؤں تو میں تمہارے گناہوں کے لئے سزا دونگا۔ تم لوگ مسیح کے میری زبانی کہنے کا ثبوت چاہتے ہو۔ میرا ثبوت یہ ہے کہ مسیح تمہیں سزا دینے میں کمزور نہیں بلکہ تم میں وہ طا قتور ہے۔ یہ سچ ہے کہ مسیح اس وقت جب وہ مصلوب ہوا تو کمزور تھا لیکن اب ان کے پاس خدا کی طا قت ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ ہم مسیح میں کمزور ہیں لیکن ہم تمہارے لئے مسیح میں خدا کی طا قت سے زندہ رہیں گے۔کیوں کہ خدا طا قت ہے۔

اپنے آپکو جانچو کہ ایمان پر ہو یا نہیں ؟اپنے آپکو جانچو کیا تم جانتے ہو کہ یسوع مسیح تم میں ہے۔ لیکن اگر تم آزمائش میں نا کام رہے تو پھر مسیح تم میں نہیں ہے۔ لیکن ہمیں امید ہے اور تم یہ دیکھو کہ ہم آزمائش میں ناکام نہیں ہیں۔ ہم خدا سے دُعا کرتے ہیں کہ تم کو ئی برا ئی نہ کرو۔ اس بات کی اہمیت نہیں ہے اگر لوگ یہ جان لیں کہ ہم آزمائش میں کامیاب ہیں لیکن اہم چیز یہ ہے کہ تم میں جو نیک عمل ہے وہ کرو۔ اگر چہ کہ لوگ سمجھیں کہ ہم آزمائش میں ناکام ہیں۔ ہم ایسی کو ئی چیز نہیں کر سکتے جو سچّائی کے خلاف ہو ہم وہی کام کر تے ہیں جو سچا ئی کے لئے ہو۔ جب ہم کمزور ہیں اور تم طاقتور ہو تو ہم خُوش ہیں۔بلکہ ہم دُعا کرتے ہیں کہ تم کامل ہو جاؤ۔ 10 میں یہ سب کچھ لکھ رہا ہوں جب کہ میں تم سے دور ہوں میں اسلئے لکھ رہا ہوں کہ جب میں آؤں تو مجھے تمہیں مجبوراً سزا دینے کے لئے طا قت کا استعمال کر نا پڑے۔ خدا وند نے مجھے تم لوگوں کو طا قتور بنانے کے لئے قوت دیا ہے تباہ کر نے کے لئے نہیں۔

11 تو اب اے بھائیو اور بہنو!میں خدا حافظ کہتا ہوں۔ کامل ہونے کی کوشش کرو۔میں نے جن باتوں کو کر نے کے لئے لکھا ہے اس پر عمل کرنے کی کو شش کرو۔ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جُل کر اور سلامتی سے رہو تو بے لوث محبت والا خدا اور اسکی سلامتی تم پر رہیگی۔

12 ایک دوسرے کا مقدس بوسہ لو جب تم ایک دوسرے سے ملا کرو۔ خدا کے سب مقدس لوگ تمہیں سلام کہتے ہیں۔ 13 خدا وند یسوع مسیح کا فضل اور مہر بانیاں ،خدا کی محبت اور روح القدس کی شراکت تم سب کے ساتھ ہو تی رہے۔

Footnotes

  1. ۲ کرنتھیوں 13:1 اِقتِباس استثناء ۱۵:۱۹